Skip to main content

میسر ڈیٹا کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کس ملک سے کب ختم ہوگی، پاکستان سے خاتمے کی تاریخ کیا ہے؟وہ خبرآگئی جس کا سب کو انتظار تھا .............

میسر ڈیٹا کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کس ملک سے کب ختم ہوگی، پاکستان سے خاتمے کی تاریخ کیا ہے؟وہ خبرآگئی جس کا سب کو انتظار تھا

اسلام آباد،سنگاپور ڈیلی پاکستان آن لائن)  پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 253 ہو گئی، جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 11 ہزار 940 ہوگئی ہے,دنیا میں کورونا وائرس سے ایک لاکھ  ستانوے ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں، ایسے میں کچھ اعدادوشمار بھی سامنے آگئے ہیں , جن میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک سے کورونا کے خاتمے کا ممکنہ وقت بتادیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 785 کیسز اور 16 اموات رپورٹ ہوئی ہیں  ۔پنجاب میں کورونا کے , 5 ہزار46 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ 3945، خیبرپختونخوا 1708 ، بلوچستان656، اسلام آباد223، آزادکشمیر55 اورگلگت بلتستان میں 307 افراد میں وائرس کی تصدیق ہے۔ پاکستان میں اب تک 2 ہزار 755 , مریض صحت یاب ہوگئے۔


سنگاپور یونیورسٹی  آف  ٹیکنالوجی  اینڈ ڈیزائن نے , اپنے پاس دستیاب ڈیٹااور اس کے تجزیہ کے بعد بتایاکہ سنگاپور میں تقریباً13مئی، سعودی عرب میں یکم جون، امریکہ میں 9مئی، اٹلی میں چار مئی، قطر میں 8جولائی، نائیجریامیں 19جون، روس میں اکیس مئی، ایران میں 10مئی کو ختم ہونے کا امکان ہے ۔ یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستان میں تقریباً3جون تک اس مرض کے خاتمے کا امکان ہے۔

اسی طرح برطانیہ میں تقریباًتیرہ مئی، سپین میں یکم مئی، فرانس میں تین مئی، جرمنی میں 30اپریل، جاپان میں نو مئی، کینیڈا میں 16مئی، ترکی 15مئی، متحدہ عرب امارات 15مئی، سوڈان چار مئی، مصر20مئی، انڈیا 20مئی، فلپائن سات مئی، انڈونیشیا تین جون، ملائیشیا میں پانچ مئی، بحرین میں تین جون، لبنان میں 22اپریل، آسٹریلیا میں 13اپریل جبکہ کویت میں 29مئی تک خاتمہ متوقع ہے۔

گزشتہ روز تک دستیاب ڈیٹا سے یہ اندازہ لگایاگیا،یہ اندازے لگانے کے لیے ایس آئی آر ایپیڈیمک ماڈل کا سہارا لیا گیا ,اور مختلف ممالک میں زندگی کے طور طریقے بھی دیکھے گئے۔

Comments

Popular posts from this blog

خیبرپختونخوا پولیس بھی تمام حدود پار کرگئیں، برہنہ کرکے نوجوان پر تشدد، سوشل میڈیا پر ہنگامہ ....

پشاور  (ڈیلی پاکستان آن لائن)  خیبرپختونخوا پولیس بھی تمام حدود پار کرگئیں۔پشاور میں پولیس اہلکاروں نے تھانے,  میں  برہنہ کرکے عامر تہکال نامی نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میٰں پولیس نے نوجوان کو برہنہ کرکے شدید تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ سوشل میڈٰیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح پولیس اہلکار اس نوجوان کو برہنہ کرکے   گھسیٹتے ہوئے لے جارہے ہیں ۔  بتایا جاتا ہے کہ اس نوجوا ن   نے پولیس اہلکاروں سے نازیبا گفتگو کی تھی.  جس پر اسے برہنہ کرکے تذلیل کا نشانہ;  بنایا گیا 𝐻𝒶𝓂𝓏𝒶 𝒦𝒽𝒶𝓃 @HamxaTweets Suspension Is Not @ KP_Police1 Take Serious Action We Will Not Accept This SHOWBAAZI # JusticeForAmir 2 10:33 AM - 24 جون، 2020 Twitter Ads info and privacy واقعے پر سوشل میڈیا صارفین نے انتہائی برہمی کااظہارکیا ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے مطالبہ کیا ہے ;, کہ واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو سخت سزا دی جائے۔ Reham Khan ✔ @RehamKhan...

اسٹیٹ بینک نے روزگاراسکیم میں تین ماہ کی توسیع کردی

اسٹیٹ بینک نے ملازمین کی مدد کے لیے روزگار اسکیم میں مزید تین ماہ کی توسیع کرتے ہوئے اس کا دائرہ کار بڑھا دیا۔ کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد اسیٹٹ بینک نے کاروباری اداروں اور گھرانوں کو معاشی امداد فراہم کرنے اور معاشی اثرات کا مقابلہ کرنے کی خاطر روزگار اور سرمایہ کاری کی معاونت کے لیے کئی ری فنانس اسکیمیں متعارف کرائیں۔ روزگار اسکیم کے تحت کاروباری اداروں کو اجرتوں اور تنخواہوں کے اخراجات کے لیے رعایتی قرضے فراہم کیے جاتے ہیں بشرطیکہ وہ قرضے کی مدت کے دوران اپنے ملازمین کو برطرف نہ کرنے کا وعدہ کریں۔ اسٹیٹ بینک نے اس اسکیم میں مزید تین ماہ کی توسیع کردی ہے اور اب یہ ستمبر 2020ء تک کے لیے ہوگی۔ اب کاروباری ادارے اجرتوں اور تنخواہوں کے لیے زیادہ سے زیادہ چھ ماہ کی مدت کے لیے، جو اپریل 2020ء سے ستمبر 2020ء تک ہوگی، فنانسنگ حاصل کرسکیں گے۔ عملاً اس کا مطلب یہ ہے کہ کاروباری ادارے نہ صرف جولائی سے ستمبر 2020ء تک تین ماہ کی مدت کے لیے اجرتوں اور تنخواہوں کی فنڈنگ کی خاطر قرضے لے سکیں گے بلکہ اپریل تا جون 2020ء کے دوران ادا کی گئی اجرتوں اور تنخواہوں کی رقم واپس بھی لے سکیں...

اسلام آباد ہائیکورٹ کی خاتون جج کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا........

اسلام آباد   (ڈیلی پاکستان آن لائن) ا  سلام آباد ہائیکورٹ  کی خاتون جج لبنیٰ سلیم پرویز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کے سیکرٹری کا گزشتہ ہفتے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے بھی اپنا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا  ۔   ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کی آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی ہے , اور انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس  نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے سیکرٹریز اور چیف جسٹس اطہر من اللہ کے ریڈر کورونا میں مبتلا ہیں  ۔       اسسٹنٹ رجسٹرار سول برانچ حاجی شاہد بھی   کورونا کا شکارہیں,  اور  عدالت عالیہ کے افسران سمیت 15 ملازمین کورونا وائرس ;میں مبتلا ہیں۔