ایک طرف کورونا کے وار ، دوسری جانب پنجاب پولیس والے اپنی کارروائیوں میں مصروف، 49 اہلکاروں کو شرمناک الزامات کے تحت گرفتار کرلیا گیا ..........
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) راولپنڈی پولیس کے , 49افسران و ملازمین کو اختیارات کے ناجائزاستعمال; جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی اور دیگر مختلف دفعات کے تحت مقدمات کا اندارج کر کے گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق مقدمات میں نامزد ہونے والے افسران و ملازمین کے خلاف محکمانہ کاروائی بھی عمل میں لائی گئی ہے ۔ سی پی او راولپنڈی کا کہنا ہے کہ, قانون سب کےلیےبرابر ہے، محکمہ میں کالی بھیڑوں کی کوئی جگہ نہیں، ; جوافسر یاملازم جس جرم کی پشت پناہی, یا اس میں ملوث پایا گیا اس پر اسی جرم کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا ; اور اس کے ساتھ ایک ملزم کی طرح ہی برتاؤ روا رکھاجائے گا۔
سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے واضح کیا کہ , راولپنڈی پولیس شفافیت اور ایمانداری کی پالیسی پر عمل پیرا ہے; راولپنڈی پولیس میں محکمانہ احتساب کا عمل جاری رہے گا۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.