
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) بچہ رونے لگے تو ماں تڑپ اٹھتی ہے اور اسے پرسکون کرنے کے جتن شروع کر دیتی ہے لیکن اب سائنسدانوں نے بچے کو روتا چھوڑ دینے کا ایسا فائدہ بتا دیا ہے کہ مائیں نہ چاہتے ہوئے بھی اپنے روتے بچوں کو چپ نہیں کروائیں گی۔ میل آن لائن کے مطابق نئی تحقیق میں سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ بچوں کو روتا رہنے ;دینا ان کے لیے انتہائی فائدہ مند ہوتا ہے۔ جن بچوں کو روتا رہنے دیا جائے وہ زیادہ پرسکون ہوتے ہیں , اور ان کے دماغ میں افراتفری کم ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایسے بچے زیادہ چپکو بھی نہیں ہوتے اور انہیں خود سے کھیلنے کی عادت دوسرے بچوں کی نسبت زیادہ ہوتی ہے۔
قبل ازیں عام تاثر پایا جاتا تھا کہ جو بچہ زیادہ روئے وہ آئندہ زندگی میں ذہنی تناﺅ اور روئیے کے مسائل کا شکار ہوتا ہے, لیکن اس تحقیق میں سائنسدانوں نے اس تاثر کو بھی غلط قرار دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بچوں کو اگر رونے دیا جائے تو اس سے ان کو ذہنی تناﺅ اور روئیے کے مسائل کا بالکل بھی سامنا نہیں ہوتا , بلکہ اس سے ان کا ذہن زیادہ پرسکون ہوتا ہے۔واضح رہے کہ اس تحقیق میں یونیورسٹی آف واروِک کے سائنسدانوں نے 178بچوں, پر تجربات کیے۔ انہوں نے ان بچوں کی پیدائش سے لے کر ڈیڑھ سال کی عمر تک ان کے رونے کی عادت اور اس کے ان کی ذہنی حالت پر اثرات کا جائزہ لیا اور مذکورہ حیران کن نتائج کا انکشاف کیا۔
تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر ڈیٹر وولک کا کہنا تھا کہ, ”ہماری تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ والدین کو بچوں کے رونے پر پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔ اس کے آپ کے بچے کی صحت پر منفی نہیں بلکہ مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ہم والدین کو نصیحت کریں گے .کہ جونہی بچہ رونا شروع کرے , اسے فوراً چپ کروانے کی کوشش مت کریں بلکہ اسے کچھ دیر تک رونے دیں۔ تاہم یہ بات ذہن میں رکھیں کہ بچہ کسی تکلیف یا بیماری کی وجہ سے نہ رو رہا ہو۔“
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.