لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے منظور کردہ لاہور بار ایسوسی ایشن کو 12 کروڑ روپے, کی گرانٹ جاری کرنے کا فیصلہ۔
نجی ٹی وی کے مطابق صوبے میں لاک ڈاون کے باعث جہاں بہت سے معاملات اور کاروبار متاثر ہوئے ہیں وہیں وکلا کا کام بھی ٹھپ ہوکررہ گیا ہے، وکلا کی جانب سے حکومت سے امداد کی اپیل کی گئی تھی . جس کو منظور کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے 12 کروڑ روپے, کی گرانٹ جاری کرنے کی ہدایت کی محکمہ خزانہ نے محکمہ قانون کی سفارش پر یہ سمری وزیراعلی کو ارسال کی، محکمہ خزانہ نے وکلا کو گرانٹ جاری کرنے کی مخالفت جبکہ وزارت قانون نے گرانٹ کے اجرا کی حمایت کی تھی تاہم اب ذرائع کا کہنا ہے; کہ وزیراعلی نے مستحق وکلا کی امداد کے لئے 12 کروڑ, کی گرنٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔ یہ رقم لاک ڈاون میں متاثر ہونے والے مستحق وکلا میں تقسیم کی جائے گی۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.