جرائم کنٹرول کرنے میں لاہور پولیس کا کون سا نمبر ہے؟جان کر لاہوریوں کی پریشانی مزید بڑھ جائے گی ..........
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سب سے زیادہ وسائل ہونے کے باوجودلاہورپولیس کرائم کنٹرول کرنے میں ناکامی کیساتھ ساتھ آئی جی کی نظروں میں بھی زیرو,تمام اضلاع کے اعدادوشمار کے تجزیے کے بعد , 16اضلاع کیاعدادوشمار معیار سے کم نمبرحاصل کرکے منفی زون میں جبکہ ; پانچ بڑے میں شہروں میں لاہورمنفی 8 نمبرلے کرآخری نمبرپربراجمان۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے تمام اضلاع کے مہیا کردہ اعدادوشمارپرڈی پی اوزکی کارکردگی کاپول کھول دیاہے , جبکہ تمام ترتوجہ کے باوجودلاہورپولیس کی کارکردگی ابھی تک صفرہے۔آئی جی نے کرائم کنٹرول کرنے کیساتھ ساتھ قتل،ڈکیتی،چوری،گاڑی چوری سمیت دیگرکا پہلے تین کے اعدادوشمار کیساتھ معیار طے کرکے کارکردگی کا جائزہ لیاگیا،جس میں معیارسے اوپر جاکرفی پوائنٹ 5 نمبرجبکہ معیار سے نیچے جانے پر5 نمبرمنفی دیے گئے۔ اجلاس میں اعدادوشمارکاتجزیے کے بعد لاہورپولیس نے منفی 8 نمبرزکیساتھ آخری پوزیشن حاصل کی جبکہ گوجرانوالہ بہترکارکردگی کیساتھ پہلے نمبرپر فیصل آباد کادوسرانمبر تھا . جبکہ ایسے حالات میں سی سی پی او لاہوراپنے ہی دفتر کی جانب سے فراہم کردہ اعدادوشمارسے ا نکاری رہے, ا ور نتائج بھی ماننے سے انکارکرتے ر ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.