شہبازشریف اور بھتیجی کی آپس میں نہیں بن رہی، آصف زرداری کے 40 فیصد معاملات ٹھیک ہو گئے،شیخ رشید ..............
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ شہبازشریف اور بھتیجی کی آپس میں نہیں بن رہی ،شہباز شریف کی بھتیجی کہتی ہیں کہ پارٹی صدر شاہد خاقان عباسی کو بنا دیں، شہباز شریف جو سوچ کے آئے تھے . اس کا سیاسی جنازہ نکل گیا،آصف زرداری سمجھدارآدمی ہیں ،آصف زرداری سمجھتے ہیں کہ 2،3 ماہ سیاست کےلئے نہیں ہیں، آصف زرداری کے 40 , فیصد معاملات ٹھیک ہو گئے ہیں . آصف زرداری گھونسلے میں چلے گئے ہیں۔
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے, کہ ٹرینوں کےلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرلی گئی تھیں،چمن میں ٹرین پہنچ چکی ہے اور میرا انتظار کررہی ہے . انہوں نے کہاکہ لاک ڈاوَن کھلا تو 24گھنٹوں , کے اندر ٹرینیں چلائیں گے ، تھرمل گیٹ ہم نے تمام ریلوے سٹیشن پر لگا دئیے تھے 50فٹ کے فاصلے پر کام کرنے والے تھرمل گیٹ لگائے گئے ہیں ۔
شیخ رشید احمد نے کہاکہ , آئی پی پیز پر بہت لوگ باتیں کر رہے ہیں ،6ہزار ارب روپے کی کرپشن کامعاملہ ہے . کرپشن کے معاملے پر وزیراعظم خاموش نہیں رہیں گے،آج صرف افطاری ہوگی ،پریس کانفرنس نہیں کریں گے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.