راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے, کہ ہر قیمت پر مادروطن کا دفاع یقینی بنائیں گے ۔ بھارتی فوج کو لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں. کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے, لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے افسران اور جوانوں کی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا ۔ انہیں ایل اوسی کی صورتحال , اور بھارتی اشتعال انگیزیوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔
اپنے دورے کے دوران جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے , آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے واضح کیا کہ , ہر قیمت پر مادروطن کا دفاع یقینی بنائیں گے۔ قابض بھارتی فورسز کا کشمیریوں پر ظلم قبول نہیں ۔ آزاد کشمیر کی شہری آبادی کو نشانہ بنانابرداشت نہیں کرسکتے۔ پاک فوج ایل اوسی پر بسنے والے , شہریوں کاتحفظ یقینی بنائے گی۔
انہوں نے کہا کہ , مسلح افواج مادر وطن کی علاقائی سلامتی، عزت اور وقار کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگی ۔ بھارتی فوج کو لائن آف کنٹرول , کی خلاف ورزیوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.