اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک بھر میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 11 ہزار 155 ہوگئی ہے , جب کہ یہ وائرس اب تک 237 , افراد کی جان لے چکا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے 642 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد کورونا کے مجموعی کیسز بڑھ کر 11 ہزار 155 تک جا پہنچی ہے . جب کہ فعال مریضوں کی تعداد 8 ہزار391 ہے۔ ملک میں کورونا سے مزید 13 افراد لقمہ اجل بن گئے جس کے بعد اس وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 237 ہوگئی، خیبر پختونخوا میں کورونا سے اموات کی تعداد 85 ہوگئی, سندھ میں 73 ،پنجاب 65، بلوچستان 8 جب کہ بلوچستان اور گلگت بلتستان میں 3 / 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
اب تک ملک بھر میں کورونا کے ایک لاکھ 31 ہزار 365 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جن میں سے کورونا کے مثبت کیسز کی تعداد 11155 ہے,. پاکستان میں اب تک 2 ہزار 527 مریض صحت یاب ہوگئے اس طرح فعال مریضوں کی تعداد 8 ہزار391 ہے۔ملک میں کورونا کے مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد پنجاب میں ہے جہاں مصدقہ کیسز کی تعداد , 4 ہزار 767 ہے۔ سندھ میں 3671، خیبرپختونخوا میں 1541 جب کہ بلوچستان میں 607 , کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گلگت بلتستان میں کورونا کا شکار افراد کی تعداد 300، اسلام آباد میں214 اور آزاد کشمیر میں 55 ہے۔
حکومت نے رمضان المبارک کے دوران کورونا سے بچنے کے لیے عبادات سمیت مختلف شعبوں کے لیے احتیاطی تدابیر پر مشتمل رہنما اصول جاری کردیے ہیں۔ جس کے تحت مساجد میں , 50 سال سے زیادہ عمر کے افراد اور بچوں کی اجازت نہیں ہوگی، رمضان المبارک کے دوران مساجد کا رخ کرنے والوں کے لیے گھر سے وضو کرکے آنا , باجماعت نماز اور تراویح کے لیے صفوں کے درمیان چھ فٹ کا فاصلہ رکھنا، سحر و افطار کے اجتماعات نہیں ہوں. قالین یا چٹائی اٹھا کر فرش کو باقاعدگی سے کلورینٹڈ پانی سے دھونا ہوگا۔ اعتکاف کے خواہش مند گھر پر ہی اعتکاف بیٹھیں گے
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.