Skip to main content

علماء اکرام سے ضلع میں امن وامان برقرار رکھنے اور کورونا وائرس کے پھیلنے سے بچائو کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس منعقد ,,,,,,,,,,,,,,,,

علماء اکرام سے ضلع میں امن وامان برقرار رکھنے اور کورونا وائرس کے پھیلنے سے بچائو کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس منعقد


عمرکوٹ (سید ریحان شبیر )  ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن نے ضلع عمرکوٹ میں احترام رمضان آرڈینیشن اور حکومت سندھ کی جانب سے کورونا وائرس کے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے , مسجدوں اور امام بارگاہوں میں تراویح اور ددسرے اجتماعات پر لگائی گئی پابندی پر عمل کروانے کے لیے ضلع عمرکوٹ کے مختلف فکر کے علماء اکرام سے ضلع میں امن وامان برقرار رکھنے اور کورونا وائرس کے پھیلنے سے بچاؤکے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس سے دربار ہال عمرکوٹ میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا . اجلاس میں پاک آرمی کے میجر شمشیر ، ڈی ایس آر صفیر ، چاروں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنروں اور دیگر مذہنی علماء اکرم نے اجلاس میں شرکت کی ۔
ڈپٹی کمشنر ندیم الرحمان میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک کے حالات انتہائی حساس ہیں اس لیے عوام کو چاہئے کہ وہ اپنے آپ کو گھروں تک محدود رکھیں اور یہ واحد حل ہے جس سے کرونا جیسے مرض سے بچا جا سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ , کورونا وائرس کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس خطرناک وبا سے عوام کو بچایا جا سکے ،انہوں نے کہا کہ , کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے ملک بالخصوص سندھ میں کورونا وائرس کے پھیلنے سے روکنے کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے مسجدوں میں نمازجمعہ المبارک ، افطار، سحری کے اجتماعات پر پابندی لگائی گئی ہے اور مسجدوں اور امام بارگاہوں میں حکومت کی جانب سے دی گئی اجازت کے مطابق مسجد کی انتظامیہ تین سے پانچ افراد نماز ادا کر سکتے ہیں . اس لیے ضلع عمرکوٹ کے مکتب فکر کے علماء اکرام ضلع انتظامیہ ,اور سکیورٹی اداروں سے مکمل تعاون کریں , اور عوام میں آگاہی بیدار کرنے کے ساتھ حکومت سندھ کی جانب سے دی گئی حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے کی ہدایات کریں ۔
ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے دے گے,  احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کی مطابق کاروائی کی جائے گی، انہوں نے مزیدکہا کہ مذہبی علماء اکرام حکومت کا ساتھ دیں تاکہ اس خطرناک وبا سے عوام کو بچایا جا سکے ،اس موقع پر ایس ایس پی عمرکوٹ عامر عباس شاھ نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ , ضلع عمرکوٹ میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے,  احترام رمضان آرڈینشین پر عمل کروانے کے لیے سکیورٹی پلان تیار کیا گیا ہے,  انہوں نے عوام الناس اور مذہبی علماء اکرام سے اپیل کی کہ وہ کرونا وائرس کے خدشات کے باعث اپنی سرگرمیوں کو ختم کریں اور نماز تراویح جمعہ المبارک کی نماز میں جانے سے گریز کیا جائے ۔
اس موقع پر مختلف فکر کے علماء اکرام نے ضلع انتظامیہ کو مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی  اجلاس میں جماعت اہل سنت اور مدینہ مسجد کےخطیب مفتی حماد اللہ،مفتی  نعمان، نور محمد عرف بابو بھائی ،دعوت اسلامی کے عمر الدین قادری، اشتیاق علی شاھ، زمان کھوسواور دیگر , علماء اکرام کے اپنے خیالات کا اظہار کیا .

Comments

Popular posts from this blog

وزرائے تعلیم کا اجلاس، گرمیوں کی چھٹیاں محدود، کسی طالب علم کو بنا امتحان پرموٹ نہ کرنے کا فیصلہ..................

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت  ; ہونے والے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں رواں سال کسی بھی;,  طالب علم کو بنا امتحان پرموٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شفقت محمود کی زیر صدارت ہونے والے  ;   اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم کے علاوہ کشمیر اور گلگت ;  بلتستان کے وزرائے تعلیم نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ رواں سال کسی بھی طالب علم کو بغیر امتحان کے پرموٹ نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس نے;  اس بات پر اتفاق کیا کہ تمام کلاسز کے امتحانات ہر صورت منعقد کیے جائیں گے۔   اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دسویں اور,;     بارہویں کے امتحانات جون میں لیے جائیں گے۔ رزلٹ میں تاخیر پر جامعات پروویژنل سرٹیفکیٹ,;    کی بنیاد پر داخلے دیں گی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ,;  موسم گرما کی تعطیلات کم ہوں گی اور اس بارے میں فیصلہ صوبے کریں گے۔

بوائے فرینڈ کو سرعام شادی کی پیشکش کرنا مہنگا پڑگیا، لڑکی نے تھپڑ دے مارا، لیکن وجہ شادی سے انکار نہ تھی...............

  ایک نوجوان نے ڈزنی لینڈ کی سیر کے دوران اپنی گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کرنے کی رومانوی منصوبہ بندی کر رکھی تھی لیکن;  جب اس نے اپنے دوستوں کے سامنے گرل فرینڈ کے آگے ایک گھٹنے پر جھک کر شادی کی پیشکش کی تو ایسا کام ہو گیا کہ اس نے سوچا بھی نہ تھا۔  ڈیلی سٹار کے مطابق کیڈ نامی اس نوجوان نے,  جب شادی کی پیشکش کی تو اس;  کی گریشی او نیل نامی گرل فرینڈ نے اسے ہلکے سے ایک تھپڑ رسید کر دیا۔ اس تھپڑ کی وجہ شادی سے انکار نہیں تھا.  بلکہ گریشی سمجھ بیٹھی تھی;  کہ شاید وہ اس سے مذاق کر رہا ہے۔ گریشی اور کیڈ کے دوست اس واقعے کی ویڈیو بنا رہے تھے۔ گریشی نے یہ ویڈیو اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی ہے;.  جس میں اس نے لکھا ہے کہ ”کیڈ نے ڈزنی لینڈ میں مجھے شادی  کی پیشکش کی اور میں سمجھ بیٹھی کہ,  وہ میرا مذاق اڑا رہا ہے اور پھر یہ کام ہو گیا۔“ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ,  گریشی تھپڑ مارتے ہوئے کیڈ سے کہتی ہے کہ ’ایسا مت کرو‘ اور جواب میں کیڈ کہتا ہے کہ’ نہیں، اس بار میں مذاق نہیں کر رہا‘     اور یہ کہتے ہی وہ جیب سے انگوٹھی نکال ...

سونے کی قیمت میں معمولی کمی...............

  ملک بھرمیں سونے کی فی تولہ قیمت مزید 100 روپے کم ہوئی ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے ;  مطابق 100 روپے ; کمی کے بعد ; ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک ; لاکھ 12 ہزار;  روپے ہوگئی ہے۔10 گرام سونے کی قدر 86 روپے کم ہوکر;  96 ہزار 22 روپے ہو گئی۔\