Skip to main content

مسلسل لاک ڈاؤن مسئلے کا حل نہیں,عوام کورونا سے نہیں بھوک سے مر رہی ہے،سندھ سے بڑی آواز بلند ہو گئی ,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

مسلسل لاک ڈاؤن مسئلے کا حل نہیں,عوام کورونا سے نہیں بھوک سے مر رہی ہے،سندھ سے بڑی آواز بلند ہو گئی



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر اور سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ڈرامے باز اور بھاشن باز ہیں،وفاقی حکومت ن  آج کی تاریخ تک ملک بھر میں 54 لاکھ خاندانوں میں 65 ارب روپے تقسیم کئے جبکہ سندھ حکومت نے عوام کو راشن کے بجائے صرف بھاشن دیئے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ 

 سندھ کی عوام کو وفاقی حکومت نے 22 ارب روپے تقسیم کرچکی ہے جبکہ امداد کا  مزید سلسلہ بھی جاری ہے،وفاقی حکومت نے عوام کو راشن تقسیم کرنے کا پروگرام بھی شروع کیا ہے،وزیر اعلی سندھ  کو غریب کا احساس ہی نہیں ہے، ان کے مشیروں اور  وزیروں کے تو پیٹ بھرے ہوئے ہیں،عوام سے پوچھیں کیا ضرورت ہے،سندھ حکومت نے تو راشن ایسے تقسیم کیا ایک ہاتھ سے دیا دوسرے ہاتھ کو پتا ہی نہ لگا،سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے اور اپنے ووٹرز کا بھی ان کو خیال نہیں،وفاقی حکومت نے عوام کو راشن تقسیم کرنے کا پروگرام بھی شروع کیا ہے۔ اس وقت کرونا کی وبا کی وجہ سے ملک میں حالات انتہائی خراب ہیں۔ ایسے حالات ہوتے ہوئے بھی وزیر اعظم نے 144 , ارب کا ریلیف پیکیج عوام کو دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ  سندھ کی عوام کو پی ٹی آئی کی حکومت مکمل ریلیف فراہم کر رہی ہے،سندھ حکومت نے عوام کو راشن کے بجائے صرف بھاشن دیئے ہیں،وزیر اعلی سندھ کو اپنے پاؤں سے زمین کھستی نظر آہی ہے،سندھ کی عوام سراپا احتجاج اور  پوچھ رہی ہے کہ  ووٹ دیا حکومت نے عوام کو کیا دیا؟ پیسے وفاقی حکومت دے رہی ہے ،سینٹرز پر انتظامات کرانا سندھ حکومت کا کام ہے،سندھ میں زیادہ پیپلزپارٹی کے ووٹرز ہیں , تو  کیا ثانیہ نشتر آکر لائینیں سیدھی کرائے؟ سندھ حکومت کے عوام کا خیال نہیں ہے , سینٹرز پر انتظامات کرانا ان کا کام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ روز قبل ہی ستر ہزار سے زائد کرونا کٹس وفاق نے سندھ کو 19 اپریل کو بھجوائی ہیں،سندھ کے 202 ہسپتالوں میں وفاق نے کورونا سے بچاؤ کا مکمل سامان بھجوایا ہے. اس قبل بھی کٹیں اور سامان دیا ہے پھر بھی سندھ حکومت رونا رو رہی ہے, کہ وفاق نے کچھ نہیں کیا،سندھ حکومت چاہتی ہے کہ اربوں روپے ان کو دیئے جائیں تاکہ ہڑپ کر جائیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کی سول کے آئیسولیشن وارڈ میں بلیاں گھوم رہی ہیں، ایک بچی کو مردوں کے وارڈ میں رکھا گیا.   ہسپتالوں میں انتظامات مکمل نہیں ہے، کرونا مرض ان کی غفلت سے پھیل رہا ہے, لاک ڈاؤن مسئلے کا حل نہیں، عوام کورونا سے کم اور بھوک سے زیادہ مر رہی ہے،ہم بیچ کاراستہ نکالنا چاہتے تھے لیکن وزیر اعلیٰ نے اپنی مرضی چلائی ہے، 20 لاکھ خاندانوں کو راشن دینے کا اعلان کیا تھا سندھ حکومت اب خود کہہ رہی ہے تین لاکھ لوگوں کو راشن دیا جو راشن دیا ہے , کافی شہروں سے ایکسپائر سامان کی شکایات آرہی ہیں.  سندھ حکومت کے لوگوں نے غریب عوام کے راشن کو بھی نہیں چھوڑا، اس میں بھی کرپشن کی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

خیبرپختونخوا پولیس بھی تمام حدود پار کرگئیں، برہنہ کرکے نوجوان پر تشدد، سوشل میڈیا پر ہنگامہ ....

پشاور  (ڈیلی پاکستان آن لائن)  خیبرپختونخوا پولیس بھی تمام حدود پار کرگئیں۔پشاور میں پولیس اہلکاروں نے تھانے,  میں  برہنہ کرکے عامر تہکال نامی نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میٰں پولیس نے نوجوان کو برہنہ کرکے شدید تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ سوشل میڈٰیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح پولیس اہلکار اس نوجوان کو برہنہ کرکے   گھسیٹتے ہوئے لے جارہے ہیں ۔  بتایا جاتا ہے کہ اس نوجوا ن   نے پولیس اہلکاروں سے نازیبا گفتگو کی تھی.  جس پر اسے برہنہ کرکے تذلیل کا نشانہ;  بنایا گیا 𝐻𝒶𝓂𝓏𝒶 𝒦𝒽𝒶𝓃 @HamxaTweets Suspension Is Not @ KP_Police1 Take Serious Action We Will Not Accept This SHOWBAAZI # JusticeForAmir 2 10:33 AM - 24 جون، 2020 Twitter Ads info and privacy واقعے پر سوشل میڈیا صارفین نے انتہائی برہمی کااظہارکیا ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے مطالبہ کیا ہے ;, کہ واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو سخت سزا دی جائے۔ Reham Khan ✔ @RehamKhan...

اسلام آباد ہائیکورٹ کی خاتون جج کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا........

اسلام آباد   (ڈیلی پاکستان آن لائن) ا  سلام آباد ہائیکورٹ  کی خاتون جج لبنیٰ سلیم پرویز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کے سیکرٹری کا گزشتہ ہفتے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے بھی اپنا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا  ۔   ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کی آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی ہے , اور انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس  نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے سیکرٹریز اور چیف جسٹس اطہر من اللہ کے ریڈر کورونا میں مبتلا ہیں  ۔       اسسٹنٹ رجسٹرار سول برانچ حاجی شاہد بھی   کورونا کا شکارہیں,  اور  عدالت عالیہ کے افسران سمیت 15 ملازمین کورونا وائرس ;میں مبتلا ہیں۔

ٹائیگر فورس کی تقریب، نوجوانوں نے ایسی حرکت کردی کہ زلفی بخاری کو اپنی تقریر روک کر بیچ میں سے ہی جانا پڑگیا .....

اٹک   (ڈیلی پاکستان آن لائن)   اٹک میں ٹائیگر فورس کی تقریب بدنظمی  کا  شکار ہونے  کی وجہ سے وزیر اعظم  کے معاون   خصوصی زلفی بخاری  کو اپنی تقریر ادھوری چھوڑ کر  جانا  پڑگیا۔ ٹائیگر فورس کی تقریب میں 1700 سے زائد کارکنوں نے شرکت  کی اور  کورونا کے ایس او پیز کی دھجیاں اڑادیں  ۔   ٹائیگر فورس کے  جوانوں کی اکثریت  نے  نہ تو ماسک پہن رکھے تھے ,اور نہ ہی  سماجی فاصلے کی پابندی کا ہی  کوئی خیال کیا گیا۔ تقریب اس وقت بدنظمی کا شکار ہوگئی,  جب کچھ لوگوں نے اپنے علاقائی صدر کو تقریب میں مدعو نہ کرنے پر احتجاج کیا ، کچھ جوانوں نے ٹائیگر فورس ; ضلع اٹک کے فوکل  پرسن کو مدعو کرنے پر بھی احتجاج کیا ۔ تقریب میں اتنی بدنظمی ہوئی کہ وزیر اعطم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار  پاکستانی  زلفی   بخاری کو اپنی تقریر ادھوری چھوڑ کر وہاں; سے جانا پڑگیا۔