کیا واقعی گرمی سے کورونا وائرس کا زور ٹوٹ رہا ہے؟امریکا کے سینیرترین سائنسدان نے تازہ ترین رپورٹ جاری کردی ..........
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی محمہ داخلی سلامتی کے سائنسدان کی جانب سے ایک حیران کن ریسرچ کی رپورٹ پیش کی گئی ہے . جس میں کہا گیا ہے کہ ,گرمی بڑھنے سے وائرس کازور ٹوٹ رہا ہے۔
نیویارک پوسٹ کے مطابق امریکی محکمہ ہوم سکیورٹی کے سینیرسائنسدان اور سائنس و ٹیکنالوجی شعبے کے سربراہ ولیم برائن , کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے, کہ تازہ ترین ریسرچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گرمی کورونا وائرس کو ختم کررہی ہے۔ انہوں نے کہا اس وائرس کو سردی کی نسبت گرمی زیادہ نقصان پہنچا رہی ہے۔
انہوں نے کہا ہوا میں نمی کا تناسب , اور گرمی بڑھنا وائرس کے خاتمے میں مددگار ہے۔
سیکرٹری سائنس ولیم برائن کی جانب سے پیش کی گئی , ریسرچ کے مطابق تیز دھوپ اور گرمی کورونا وائرس پر اثر انداز ہو رہی ہے۔
برائن نے بتایا کہ وائرس اندرونی اور خشک جگہوں پر زیادہ دیر زندہ رہتا ہے, مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ موسم گرما میں لوگ پروا کرنا چھوڑ دیں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ موسم گرما میں احتیاط جاری رکھنے کی ضرورت ہے , کیوں کہ سرد جگہوں پر وائرس لمبے عرصے تک زندہ رہ سکتا ہے۔
دوسری جانب ہم نیوز کا کہنا ہے, کہ امریکی نائب صدرمائیک پنس کے مطابق کورونا کے خلاف جنگ میں تازہ اعداد و شمار خوش آئند ہیں اور موسم گرما تک ہم کورونا کو مات دے دیں گے
ان کا کہنا تھا کہ, نیویارک ،نیوجرسی میں کورونا کا زور ختم ہو رہا ہے اور حکومت نے 16ریاستوں , نے لاک ڈاوَن میں نرمی کرنے کے منصوبے جاری کر دیئے ہیں۔
خیال رہے کہ امریکہ کورونا وائرس سے بری طرح متاثر ہوا ہے جہاں50 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور8 , لاکھ85ہزار سے زائد متاثر ہیں۔
یورپ پر کورونا کے وار بدستور جاری ہیں اور ہلاکتوں کی کل تعداد ایک لاکھ چودہ ہزار سے زائد ہو گئی ہے ۔ یورپ میں متاثرہ , مریضوں کی تعداد گیارہ لاکھ ترانوے ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.