”عمران خان کی لابی کاآدمی ہونے کی وجہ سے مجھے نوکری نہیں ملی ، بابراعظم میری دریافت ہے اور ۔۔“قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باولر میدان میں آ گئے ..........
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عطاءالرحمان کا کہنا ہے ,کہ عمران خان کی لابی کا آدمی ہونے ,کی وجہ سے انہیں نوکری نہیں ملی،
تفصیلات کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹرعطاءالرحمان نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ مجھے نوکری کا کہہ کر,, پی سی بی کے دفتر کے چکر لگوائے گئے لیکن چونکہ , میں عمران خان کی لابی کا آدمی تھا اس وجہ سے نوکری نہیں دی گئی۔عطاء الرحمان نے کہا کہ میں بھی ملک کی خدمت کرنا چاہتا ہوں لیکن مایوس ہوکر انگلینڈ میں کام کرنے پر مجبور ہوں۔انہوں نے کہا کہ , میچ فکسنگ سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا، آئی سی سی سے کلیئر ہو چکا ہوں۔
سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ , فاٹا ریجن میں انڈر-16سطح پر کام کر چکا ہوں، مجھے بھی پاکستان میں گراس روٹ لیول پر کام کرنے کا موقع ملنا چاہیے۔ قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ بابر اعظم,, عمر صدیق اور سلمان قادر میری دریافت ہیں ۔ع طاء الرحمان نے 1992 سے لیکر , 1996 تک پاکستان کی جانب سے 13 ٹیسٹ میچز اور 30 ایک روزہ میچز کھیلے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.