جواد رفیق ملک پنجاب کے نئے چیف سیکرٹری مقرر لیکن اعظم سلیمان کو تبدیل کیوں کیا گیا ؟ ایسی خبر کہ یقین کرنا مشکل ...............
لاہور (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے جواد رفیق ملک کو صوبے کا نیا چیف سیکرٹری مقرر کرتے ہوئے نوٹی فیکشن جاری کر دیا ہے. اس قبل عہدے پر موجود چیف سیکرٹری پنجاب اعظم سلیمان نے , آٹا چینی رپورٹ سے متعلق اہم ثبوت تحقیقاتی ٹیم کے حوالے کئے، یہی وجہ ان کی تبدیلی کا باعث بنی۔
دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کے مطابق سابق چیف سیکرٹری پنجاب میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان کا تبادلہ کرتے ہوئے , ان کو سٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔ ادھر ذرائع نے بتایا کہ جہانگیر ترین سمیت متعدد افراد سے متعلق اہم ثبوت بھی انہوں نے فراہم کئے. یہ الزام بھی عائد کیا جا رہا ہے کہ پنجاب حکومت کی اعلیٰ شخصیت کے علم میں لائے , بغیر اپنی مرضی سے تعیناتی کرنے کے معاملات بھی سامنے آتے رہے ہیں۔
گزشتہ تین دن سے یہ معاملات چل رہے تھے, کہ اعظم سلیمان کو تبدیل کیا جائے، گزشتہ روز ہونیوالی وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدا رکی میٹنگ میں یہ طے پایا کہ جواد رفیق ملک کو چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کر دیا جائے۔دوسری جانب نئے چیف سیکرٹری پنجاب , کی تعیناتی کے بعد انتظامی عہدوں پر پھر ایک بار تبدیلیاں آئیں گی، جواد رفیق ملک ماضی میں کمشنر لاہور، سیکرٹری صحت پنجاب بھی تعینات رہے. جواد رفیق ملک ن لیگ کے انتہائی قریبی افسروں میں سے سمجھے جاتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اعظم سلیمان کوایک ہفتہ قبل یہ آگاہ کیا گیا تھا کہ, وزیراعلیٰ سے معاملات درست کر لیں، لیکن ایسا نہ ہوسکا۔
اعظم سلیمان کا کہنا تھا انہیں علم نہیں تھا کہ انہیں تبدیل کیا جارہا ہے ، میں وزیراعلیٰ کے احکامات مانتا رہا ہوں اور تبادلے سروس کا حصہ ہوتا ہے ، میں نے اپنے دور میں بہترین اور میرٹ پر فیصلے کئے ، میں تو خود حیران ہوں کہ مجھے کیوں تبدیل کردیا گیا ۔ خیال رہے کہ, میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان نے نومبر 2019ء میں چیف سیکرٹری پنجاب کے عہدے کا عہدہ سنبھالا تھا ۔ اعظم سلیمان ڈی ایم جی کے 14 ویں کامن سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ ڈی سی او ڈی جی خان، ڈی سی او فیصل آباد، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور, سیکرٹری آبپاشی. سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو اور بطور ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ان کی سروس کا ایک بڑا حصہ پنجاب میں گزرا ہے۔ وفاقی حکومت نے انھیں یوسف نسیم کھوکھر کی جگہ تعینات کیا تھا۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.