سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، شاہ سلمان کی جانب سے عالمِ اسلام کو مبارکباد ,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے، پہلا روزہ کل بروز جمعہ کو ہوگا، سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عالم اسلام کو رمضان المبارک کی مبارک دی ہے.
سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا, پہلا روزہ کل جمعہ کو ہوگا، سعودی عرب میں دس مقامات پر محکمہ فلکیات کے ہمراہ علماء کرام کی کمیٹیوں نے رمضان کا چاند دیکھنے کے , عمل میں شرکت کی اور چاند کی شہادتوں کے بعد سعودی سپریم کورٹ نے رمضان المبارک کے چاند کا باقاعدہ اعلان کیا.
سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے پورے عالم اسلام کو رمضان المبارک کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے , کہ یہ اللہ کا احسان ہے اسکی جانب سے ہماری زندگیوں میں ایک مرتبہ پھر رمضان جیسا بابرکت مہینہ نصیب ہوا ہے مسلمانوں کو اس ماہ کے دوران تقویٰ اور پرہیز گاری کے ساتھ ماہ صیام کے روزوں کا اہتمام کرنا چاہئے , اسکے علاوہ عبادات میں اللہ کے حضور خطرناک کورونا وائرس سے نجات کے لئے دعاگو ہونے کی ضرورت ہے تاکہ انسانیت اس خطرے سے بچ سکے
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.