کورونا کی وباء اور بلوچستان کی صورتحال،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایسی بات کہہ دی کہ جام کمال بھی خوشی سے پھولے نہ سمائیں گے ,,
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے, کہ کورونا وائرس کی وباء کے تدارک کیلئے , پوری قوم متحد اور یکجا ہو کر جنگ لڑ رہی ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتیں کورونا وائرس کے تدارک کے ساتھ ساتھ احساس کفالت پروگرام کے تحت غریب طبقات کی مشکلات کے ازالے کیلئے بھرپور اور مربوط اقدامات اٹھارہی ہیں; دیگر صوبوں کے مقابلے میں بلوچستان کی مجموعی صورتحال تسلی بخش ہے، کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج معالجے، تفتان اور پاک افغان بارڈر چمن کے مقامات بارڈر سے داخل ہونے والے افراد کی سکریننگ اورقرنطینہ کی سہولیات پر صوبائی حکومت کی خدمات کو سراہتے ہیں
ان خیالات کااظہار انہوں نےایک روزہ دورہ کوئٹہ کے موقع پر اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، وفاقی وزیر داخلہ سید اعجاز شاہ ،وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری ، چیئر مین این ڈی ایم اے لیفٹننٹ جنرل محمد افضل، صوبائی وزراء میر ظہور بلیدی انجینئر زمرک اچکزئی عبدالخالق ہزارہ، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹنٹ جنرل وسیم اشرف و اعلی حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغر نے صدر مملکت عارف علوی کو کورونا وائرس سے متعلق بریفنگ دی ۔
صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نےحکومت بلوچستان کی جانب سےکوروناوائرس کی روک تھام کیلئےاٹھائے گئےاقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ , اس وباء کے خلاف وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کے تعاون سے مربوط حکمت عملی کے تحت کام کررہی ہیں. صدر نے کہا اس وقت منتخب نمائندے غریب عوام کیلیے جاری امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے ساتھ ساتھ شعوری آگاہی کی ترویج کیلئے کلیدی کردار ادا کریں. صدر نے منتخب قومی و صوبائی اسمبلی کے نمائندوں اور تمام علماء کرام پر زور دیا کہ , اس مشکل گھڑی میں حکومتی اقدامات کا ساتھ دیں، حکومت کورونا وائرس کے ساتھ ساتھ غربت کے خلاف بھی لڑرہی ہے۔ صدر نے کہا کہ , کورونا وائرس کی اس غیر معمولی صورتحال میں تعلیمی سلسلے کو جاری و ساری رکھنے کیلئے ٹیلی ویژن اور ایف ایم ریڈیو کو بروئے کار لاکر تعلیمی حرج کو پورا کیا جاسکتا ہے،کورونا وائرس کی اس وباء میں ہم نے بہت سی مثبت باتیں بھی سیکھی; اور یہ واضح ہوا کہ خوراک اور زرعی پیداوار میں خود کفالت اختیار کر کے خوراک کے بحران سے بچا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا , کہ لاک ڈاون کے دوران غریب افراد کی مشکلات کا بخوبی احساس ہے تجارتی مراکز بند ہونے کے اثرات محنت کش اور کاروباری طبقات پر پڑے ہیں انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ , بہت جلد کورونا وائرس کو شکست دیکر معمولات زندگی کی جانب گامزن ہوں گے . چئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹننٹ جنرل محمد افضل نے اجلاس کو بتایا کہ این ڈی ایم اے صوبائی حکومت کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے, اور ضروریات کے مطابق سامان فراہم کررہا ہے. صوبائی حکومت کی ڈیمانڈ کے مطابق سامان بھی فراہم کریں گے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.