کورونا وائرس ، ڈیرہ غازی خان میں قائم کیا گیا قرنطینہ سینٹر خالی ہو گیا ، پاکستانیو ں کیلئے اچھی خبر آ گئی ........
ڈیرہ غازی خان (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم عمران خان کے کورونا وائرس پر فوکل پرسن ڈاکٹر فیصل سلطان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان میں قائم کیا گیا , قرنطینہ سینٹر خالی ہو گیاہے , اور تفتان سے آئے تمام زائرین صحت یاب ہو گئے ہیں ۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق فوکل پرسن نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ تفتام سے 14 مارچ کو 829 زائرین کو قرنطینہ لایا گیا تھا ..ایران سے آنے والے زائرئن کی ٹیسٹ رپورٹس موصول ہو گئی ہیں ,, صحت یاب ہونے والے زائرین کا آخری قافلہ بھی گھروں کو روانہ ہو گیا ہے . گھروں کو جانے والے زائرین کا تعلق نجاب کے مختلف اضلاع سے ہے ،۔
یاد رہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 767 ہو گئی ہے تاہم فعال کیسز کی تعداد تین ہزار 797 ہے ،65 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں تاہم 905 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔پاکستان میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 11 ہزار سے بڑھ گئی ہے. جبکہ اب تک 237 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔
یاد رہے کہ ملک بھر میں جمعۃ المبارک کو بطور یوم توبہ منایا جارہا ہے. نمازِ جمعہ کے بعد اللہ تبارک و تعالیٰ کے حضور اپنے گناہوں کی بخشش اور رحمت کی دُعائیں مانگی جائیں گی ۔ دوسری جانب سندھ میں ,مسلسل پانچویں جمعے کو بھی دوپہر 12 سے سہہ پہر 3 بجے , تک لاک ڈاؤن میں سخت رہے گا۔ اس دوران شہپر بھر کی دکانیں بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ سڑکوں پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.