عمرکوٹ (سید ریحان شبیر ) کوروناوائرس اور سندھ میں مسلسل لاک ڈاؤن کےبعدمسلم لیگ ن ضلع عمرکوٹ میں امدادی کاموں کےلیے, میدان میں آگئی ۔ مسلم لیگ نواز کی جانب سے کوروناوائرس سے نمٹنے کےلیے فرنٹ کا کردار ادا کرنے والے ڈاکٹروں کی حفاظت کے لیے , سول ہسپتال عمرکوٹ کےڈاکٹروں میں حفاظتی کٹ تقسیم کی گئیں۔
عمرکوٹ سمیت پاکستان کےڈاکٹرز اپنی جانوں پر کھیل کرعوام کی حفاظت کررہے ہیں مسلم لیگ صوبہ سندھ کی نائب صدر نیلم کماری ،مسلم لیگ سندھ کےرہنما میرامان اللہ تالپر نےمیڈیاکے نمائندوں کو بتایا کہ , ہم آج عمرکوٹ میں پاکستان مسلم لیگ کے , صدرمیاں شہبازشریف اور صوبائی صدر سید شاہ محمد شاہ کےحکم پر عمرکوٹ حاضر ہوئے ہیں ۔
نیلم کماری اور میرامان اللہ تالپر اور مسلم لیگ کےدیگررہنماؤں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیرڈاکٹرالھدادراٹھور اورسول ہسپتال , کےایم ایس ڈاکٹر اعظم کھوسہ اورسول ہسپتال کے دیگر ڈاکٹرزکو کوروناوائرس سے بچاؤ کی حفاظتی کٹ حوالےکی ۔ مسلم لیگ ن کےرہنماوں نیلم کماری،میرامان اللہ تالپر نے کہا, کہ ڈاکٹر اس قوم کے مسیحا ہے اور ڈاکٹرز فرنٹ لائن پرہے قوم کےان مسیحاؤں کی حفاظت کرنا ہمارا فرض ہے ۔
نیلم کماری نےکہا, ہم اپنے قائدین کے حکم پر لاک ڈاؤن سے متاثرہ غریب ضرورت مندوں کےگھروں پر راشن وغیرہ بھی پہنچا رہے ہیں ہم اس نازک وقت میں کوئی سیاست نہیں کرنا چاہتے, اس موقع پر مسلم لیگ نواز کے ضلعی صدر میر مظفر تالپر ،مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدر میر غضنفر تالپر وغیرہ بھی موجود تھے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.