گجرات (ویب ڈیسک) کورونا وائرس کے پیشِ نظر دنیا بھر سے عجیب و غریب واقعات سامنے آرہے ہیں، لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو آسیب زدہ گھروں میں بند کیا جا رہا ہے , لیکن اب ایک ہندو نوجوان نے وائرس کو روکنے کے لیے زبان ہی کاٹ لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والا 24 سالہ نوجوان ویویک شرما لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنے آبائی گھر مدھیہ پردیش نہیں جا پا رہا تھا ,جس کی وجہ سے وہ کافی پریشان تھا. کورونا وائرس کی وجہ سے پریشان نوجوان نے کالی ماتا کے مندر میں اپنی زبان کاٹ کر بطو ر, قربانی پیش کردی تاکہ اس کی قربانی سے وبا رک سکے۔
نوجوان کے ساتھیوں نے بتایا کہ کہ وہ بھوانی ماتا کے مندر میں توسیع کا کام کررہا تھا اور بازار جانے کا کہہ کر گیا , جس کے بعد ایک اجنبی کی جانب سے انہیں ایک کال آئی جنہوں نے بتایا کہ ویویک مندر میں بے ہوش پڑا ہے, اس کی زبان بھی کٹی ہوئی ہے بعد ازاں نوجوان کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.