لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کرونا لاک ڈأون کے دوران گھر بیٹھے , طلبا کی تعلیمی سہولت کیلئے حکومت پنجاب نے تعلیم گھر موبائل ایپ لانچ کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کرونا لاک ڈأون کے دوران گھر بیٹھے طلبا کی تعلیمی سہولت کیلئے حکومت پنجاب نے تعلیم گھر موبائل ایپ لانچ کر دی ہے. اس حوالے سے پی آئی ٹی بی کے ایک اجلاس میں چیئرمین اظفر منظور، ڈائریکٹر جنرل وقار قریشی، ڈائریکٹر کاشف فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔ اظفر منظور نے کہا کہ , تعلیم گھر سے طلبا لاک ڈاؤن کے دوران گھر بیٹھے جدید انداز میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں جبکہ اس سے قبل تعلیم گھر کیبل ٹی وی چینل اور ویب سائٹ بھی لانچ کی جا چکی ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ , ابتدا میں اول تا آٹھویں کے طلبا کو ریاضی و سائنس لیکچرز دئیے جارہے ہیں‘ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ ویڈیوز جلد شامل کی جائیں گی۔ تعلیم گھر محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب‘ پی ایم آئی یو اور پنجاب آئی ٹی بورڈ کے اشتراک سے وضع کیا گیا ۔ طلبا ویڈیو اسباق تعلیم گھر کیبل ٹی وی پر روزانہ صبح نو سے ایک بجے تک دیکھ سکتے ہیں جبکہ , ویب سائٹ اور اینڈرائڈ ایپ سے لیکچرز ڈاؤن لوڈ بھی کر سکتے ہیں۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.