Skip to main content

"نیویارک میں کورونا وائرس چین سے نہیں آیا بلکہ۔۔۔" امریکی ریاست کے گورنر نے نیا انکشاف کردیا ،صدر ٹرمپ پر بھی تنقید ...........



نیویارک  (ڈیلی پاکستان آن لائن)   امریکی ریاست نیویارک کے گورنر اینڈریو کومونے انکشاف کیا ہے; کہ ان کی ریاست میں کورونا وائرس چین سے نہیں , بلکہ یورپ سے آیا ہے ۔  انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے,  الزام لگایا کہ ٹرمپ نے سفری پابندیوں میں تاخیر سے کام لیا جس کی وجہ سے وائرس کو پھیلنے کا موقع ملا۔ 
برطانوی نیوز ایجنسی رائٹرز کے مطابق گورنر نیویارک  نے ایک یونیورسٹی کی ریسرچ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے,  کہ یکم مارچ کو جب پہلا کورونا کیس رجسٹرڈ ہوا تو اس وقت تک دس ہزار نیویارکرز کا اس وائرس سے ٹکراو ہوچکا تھا ;اور اس کا ذریعہ یورپی ملک اٹلی تھا۔
انہوں نے کہا صدر ٹرمپ نے دوفروری کو اس وائرس کے پھیلاو کے ایک ماہ سے بھی زائد عرصے کے بعد , پہلے چین اور پھر یورپ سے سفری پابندیوں کااعلان کیا لیکن  تب  تک یہ وائرس بری طرح امریکا میں پھیل چکا تھا۔
انہوں نے کہا کہ , ہم نے چین کیلئے اپنا داخلی دروازہ بند کردیا جو کہ صحیح تھا مگر پچھلے دروازے کو دوسرے ممالک کیلئے کھلا رکھا.. حالانکہ اس وقت تک وائرس دنیا کے مختلف کونوں تک پہنچ چکا تھا۔
انہوں نے کہااس وائرس سے لڑنے کیلئے,  انہوں نے کسی بھی امریکی ریاست سے بڑھ کر تیزی دکھائی , اور انیس دنوں کے اندر مکمل ڈاون کیا۔
خیال رہے امریکہ میں  کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 51000 سے تجاوز کر گئی ہے. امریکا میں سب سے زیادہ ہلاکتیں نیویارک میں ہوئیں جہاں 11,544لقمہ اجل بنے , جبکہ متاثرین کی تعدادڈیڑھ لاکھ سے زائد ہے۔
ایک طرف ہلاکتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا تو دوسری جانب  تین امریکی ریاستوں نے کچھ دکانوں اور کاروباروں کو کھلنے کی اجازت دے دی ہے۔
جارجیا اور اوکلاہوما میں سیلونز اور سپا جبکہ,  الاسکا میں ریستورانوں پر سے پابندی اٹھا لی گئی ہے
جمعہ کے روز صدر ڈونلڈ ٹرمپ سوالات لینے سے انکار کرتے ہوئے;  بریفنگ سے واک آؤٹ کر گئے۔
انھیں یہ تجویز پیش کرنے کے بعد تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے , کہ کورونا وائرس کے مریضوں کو جراثیم کش محلول کے انجیکشن لگانے,  سے شاید اس وائرس کے علاج میں مدد مل سکے۔
ڈاکٹروں اور جراثیم کش ادوایات بنانے والوں نے اس تجوز کی مذمت کی ہے۔ لائیسول اور ڈیٹول جیسے جراثیم کش محلول بنانے والی کمپنی ریکٹ بینکیسر نے صدر ٹرمپ کے بیان کے بعد ایک وضاحت جاری کی ہے.  جس میں کہا گیا ہے کہ ’کسی بھی حالت میں اور کسی بھی طریقے سے , ہماری جراثیم کش مصنوعات کو انسانی جسم کے اندر نہ جانے دیا جائے‘۔

Comments

Popular posts from this blog

وزرائے تعلیم کا اجلاس، گرمیوں کی چھٹیاں محدود، کسی طالب علم کو بنا امتحان پرموٹ نہ کرنے کا فیصلہ..................

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت  ; ہونے والے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں رواں سال کسی بھی;,  طالب علم کو بنا امتحان پرموٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شفقت محمود کی زیر صدارت ہونے والے  ;   اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم کے علاوہ کشمیر اور گلگت ;  بلتستان کے وزرائے تعلیم نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ رواں سال کسی بھی طالب علم کو بغیر امتحان کے پرموٹ نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس نے;  اس بات پر اتفاق کیا کہ تمام کلاسز کے امتحانات ہر صورت منعقد کیے جائیں گے۔   اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دسویں اور,;     بارہویں کے امتحانات جون میں لیے جائیں گے۔ رزلٹ میں تاخیر پر جامعات پروویژنل سرٹیفکیٹ,;    کی بنیاد پر داخلے دیں گی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ,;  موسم گرما کی تعطیلات کم ہوں گی اور اس بارے میں فیصلہ صوبے کریں گے۔

بوائے فرینڈ کو سرعام شادی کی پیشکش کرنا مہنگا پڑگیا، لڑکی نے تھپڑ دے مارا، لیکن وجہ شادی سے انکار نہ تھی...............

  ایک نوجوان نے ڈزنی لینڈ کی سیر کے دوران اپنی گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کرنے کی رومانوی منصوبہ بندی کر رکھی تھی لیکن;  جب اس نے اپنے دوستوں کے سامنے گرل فرینڈ کے آگے ایک گھٹنے پر جھک کر شادی کی پیشکش کی تو ایسا کام ہو گیا کہ اس نے سوچا بھی نہ تھا۔  ڈیلی سٹار کے مطابق کیڈ نامی اس نوجوان نے,  جب شادی کی پیشکش کی تو اس;  کی گریشی او نیل نامی گرل فرینڈ نے اسے ہلکے سے ایک تھپڑ رسید کر دیا۔ اس تھپڑ کی وجہ شادی سے انکار نہیں تھا.  بلکہ گریشی سمجھ بیٹھی تھی;  کہ شاید وہ اس سے مذاق کر رہا ہے۔ گریشی اور کیڈ کے دوست اس واقعے کی ویڈیو بنا رہے تھے۔ گریشی نے یہ ویڈیو اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی ہے;.  جس میں اس نے لکھا ہے کہ ”کیڈ نے ڈزنی لینڈ میں مجھے شادی  کی پیشکش کی اور میں سمجھ بیٹھی کہ,  وہ میرا مذاق اڑا رہا ہے اور پھر یہ کام ہو گیا۔“ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ,  گریشی تھپڑ مارتے ہوئے کیڈ سے کہتی ہے کہ ’ایسا مت کرو‘ اور جواب میں کیڈ کہتا ہے کہ’ نہیں، اس بار میں مذاق نہیں کر رہا‘     اور یہ کہتے ہی وہ جیب سے انگوٹھی نکال ...

سونے کی قیمت میں معمولی کمی...............

  ملک بھرمیں سونے کی فی تولہ قیمت مزید 100 روپے کم ہوئی ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے ;  مطابق 100 روپے ; کمی کے بعد ; ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک ; لاکھ 12 ہزار;  روپے ہوگئی ہے۔10 گرام سونے کی قدر 86 روپے کم ہوکر;  96 ہزار 22 روپے ہو گئی۔\