گورنر پنجاب نے امر یکہ کا بھارت کو اقلیتوں کیلئے خطر ناک قرار دینا پاکستانی مؤقف کی جیت قرار دے دیا ....
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے, کہ امر یکہ کا بھارت کو اقلیتوں کیلئے خطر ناک قرار دینا پاکستانی مؤقف کی جیت ہے،نر یندر مودی آر ایس ایس کے ایجنڈے کو آگے لیکر چل رہے ہیں انکی موجودگی میں بھارت میں اقلیتیں محفوظ نہیں ہوسکتیں،آج دنیا پاکستان میں اقلیتوں کے محفوظ ہونے کا اعتراف کر رہی ہے،کورونا کیخلاف جنگ میں کامیابی کسی جماعت یا حکومت کی نہیں 22; کروڑ, پاکستانیوں کی کامیاب ہوگی،وزیر اعظم عمران خان مکمل نیک نیتی کیساتھ کورونا کیخلاف اقدامات کررہے ہیں ،مشکل کی گھڑی میں دکھی انسانیت کیلئے جذبہ خیر سے حوصلے بڑھتے ہیں۔
گور نر ہاؤس لاہور میں لوہا مارکیٹ لاہور سے اکبر خان کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے دفد سے گفتگوکرتے ہوئےچوہدری محمدسرور نے کہا کہ , آج صرف امر یکہ نہیں انسانی حقوق کیلئے آواز بلندکر نیوالے تمام ادارے بھارت میں اقلیتوں کیساتھ کیے جانیوالے مظالم کو بے نقاب کر رہے ہیں; دنیا کو کشمیر میں ہونیوالے مظالم کا بھی سخت نوٹس لینا ہوگا ۔ تاجروں کے وفد سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب نے کہا کہ کورونا کیخلاف امریکہ سمیت دیگر ممالک اربوں ڈالرز کے وسائل کے باوجودکامیاب نہیں ہو رہے ہم سب کو چاہیے , کہ کورونا سے خود بھی بچیں اور 22کروڑ, پاکستانیوں کو بھی بچائیں جسکے لیے ضروری ہے کہ گھروں سے باہر نکلنے کی بجائے گھروں میں رہیں ا ور حکومت کی جانب سے دی جانیوالی حفاظتی تدابیر پر عمل کر یں۔
اُنہوں نے کہا کہ, اپوزیشن جماعتوں سے بھی ہاتھ جوڑ کر کہتاہوں کہ یہ وقت سیاست کرنے کا نہیں بلکہ کورونا کیخلاف ملکر جنگ لڑ نے کا ہے , اور جو بھی سیاسی جماعت کورونا پرسیاست کر ے گی تاریخ اور قوم اس کو کبھی معاف نہیں کر ے گی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ,حکومت عوام کو کورونا سے بچانے کیلئے تمام وسائل استعمال کر رہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ وقت دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کا ہے اور سب کو یکجا ہو کر کورونا وبا کے لئے کام کرنا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ آزمائش کی گھڑی میں اپوزیشن کی جانب سے قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش افسوسناک ہے , مشکل کی گھڑی میں دکھی انسانیت کیلئے جذبہ خیر سے حوصلے بڑھتے ہیں اپوزیشن اپنا رویہ تبدیل کر یں انکو کورونا پر سیاست کر نے کی بجائے حکومت کا ساتھ دینا چاہیے
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.