پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹر جاوید اسی وبا کے باعث جان کی بازی ہارے , لیکن اب ان کے جونیئر ڈاکٹر کا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔
حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ڈاکٹر جاوید کے ساتھ کام کرنے والے جونیئر ڈاکٹر کا علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کرایا گیا , تو ان کی کورونا کی رپورٹ بھی مثبت آگئی ۔
خیال رہے کہ , حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید کچھ روز پہلے کورونا میں مبتلا ہوئے , تاہم ہفتہ کے روز وہ اس وبا سے زندگی کی بازی ہار گئے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے کورونا کے خلاف لڑتے ہوئے, ; جام شہادت نوش کرنے والے سینئر ڈاکٹر کو سول ایوارڈ کیلئے نامزد کیا ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.