Skip to main content

”میں نے پہلی مرتبہ ٹنڈولکر پر جملہ کسا تو ان کے جواب نے اتنا شرمندہ کیا کہ پھر کبھی ان کیخلاف ’سلیجنگ‘ نہیں کی“ ثقلین مشتاق نے اپنے کیرئیر کے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا .................

”میں نے پہلی مرتبہ ٹنڈولکر پر جملہ کسا تو ان کے جواب نے اتنا شرمندہ کیا کہ پھر کبھی ان کیخلاف ’سلیجنگ‘ نہیں کی“ ثقلین مشتاق نے اپنے کیرئیر کے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)  پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق آف سپنر ثقلین مشتاق نے شارجہ کپ 1997ء, کے دوران سچن ٹنڈولکر کیخلاف ’سلیجنگ‘ کے دوران پیش آنے والے دلچسپ واقعے سے پردہ اٹھا د یا ہے۔


تفصیلات کے مطابق ثقلین مشتاق نے کہا کہ ”میں انٹرنیشنل کرکٹ میں اس وقت بالکل نیا تھا جب پہلی مرتبہ سچن ٹنڈولکر پر جملے کسے۔ یہ 1997ءمیں کھیلا جانے والا شارجہ کپ تھا جہاں میرے سلیجنگ کرنے پر ٹنڈولکر خاموشی سے میرے پاس آئے اور کہا کہ میں نے کبھی تمہارے ساتھ بدتمیزی نہیں کی، تو تم میرے ساتھ کیوں بدتمیزی کر رہے ہو؟ میں اس قدر شرمندہ ہوا کہ یہ بھی سمجھ نہیں پا رہا تھا کہ انہیں کیا جواب دوں۔“
ثقلین مشتاق نے بتایا کہ ”سچن ٹنڈولکر نے مجھ سے کہا کہ میں تمہیں ایک اچھا کھلاڑی اور انسان سمجھتا ہوں جس پر میں اتنا شرمندہ ہو اکہ پھر کبھی ان پر جملہ نہیں کسا۔ میں یہ تو نہیں بتا سکتا , کہ میں نے ٹنڈولکر سے کیا کہا لیکن وہ میچ ختم ہونے کے بعد میں نے ان سے معافی مانگی تھی. اس کے بعد حتیٰ کہ وہ مجھے باﺅنڈریز بھی لگا رہے ہوتے,  تو میں نے کبھی ان پر جملہ کسنے کے بارے میں سوچا تک نہیں۔“

ثقلین مشتاق نے اس موقع پر 1999ء, میں چنائی میں کھیلے گئے معروف ٹیسٹ میچ سے متعلق بھی گفتگو کی جس میں انہوں نے سنچ ٹنڈولکر کو 136 , کے انفرادی سکور پر آﺅٹ کیا جس کی بدولت پاکستان نے یہ میچ 12 , رنز سے جیت لیا تھا۔

ثقلین مشتاق نے کہا ”اس ٹیسٹ میچ میں ہم نے ایک دوسرے کو کچھ نہیں کہا۔ ہم دونوں ہی اپنے ملک کیلئے یہ میچ جیتنے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے تھے اور اس مقصد کیلئے دونوں نے ہی جان لڑا دی۔ میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ اس ٹیسٹ میچ کی وجہ سے میرا نام سچن ٹنڈولکر کے کرکٹنگ کیرئیر سے جڑ گیا۔ اس روز صرف ایک ہی فرق تھا کہ اللہ کی مدد میری طرف تھی کیونکہ ٹنڈولکر جس طرح کھیل رہے تھے وہ ناقابل یقین تھا، گیند ریورس سوئنگ ہو رہا تھا لیکن اس کے باوجود انہوں نے وسیم اکرم کو بہت ہی اعتماد کیساتھ کھیلا۔“

Comments

Popular posts from this blog

خیبرپختونخوا پولیس بھی تمام حدود پار کرگئیں، برہنہ کرکے نوجوان پر تشدد، سوشل میڈیا پر ہنگامہ ....

پشاور  (ڈیلی پاکستان آن لائن)  خیبرپختونخوا پولیس بھی تمام حدود پار کرگئیں۔پشاور میں پولیس اہلکاروں نے تھانے,  میں  برہنہ کرکے عامر تہکال نامی نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میٰں پولیس نے نوجوان کو برہنہ کرکے شدید تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ سوشل میڈٰیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح پولیس اہلکار اس نوجوان کو برہنہ کرکے   گھسیٹتے ہوئے لے جارہے ہیں ۔  بتایا جاتا ہے کہ اس نوجوا ن   نے پولیس اہلکاروں سے نازیبا گفتگو کی تھی.  جس پر اسے برہنہ کرکے تذلیل کا نشانہ;  بنایا گیا 𝐻𝒶𝓂𝓏𝒶 𝒦𝒽𝒶𝓃 @HamxaTweets Suspension Is Not @ KP_Police1 Take Serious Action We Will Not Accept This SHOWBAAZI # JusticeForAmir 2 10:33 AM - 24 جون، 2020 Twitter Ads info and privacy واقعے پر سوشل میڈیا صارفین نے انتہائی برہمی کااظہارکیا ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے مطالبہ کیا ہے ;, کہ واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو سخت سزا دی جائے۔ Reham Khan ✔ @RehamKhan...

اسلام آباد ہائیکورٹ کی خاتون جج کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا........

اسلام آباد   (ڈیلی پاکستان آن لائن) ا  سلام آباد ہائیکورٹ  کی خاتون جج لبنیٰ سلیم پرویز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کے سیکرٹری کا گزشتہ ہفتے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے بھی اپنا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا  ۔   ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کی آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی ہے , اور انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس  نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے سیکرٹریز اور چیف جسٹس اطہر من اللہ کے ریڈر کورونا میں مبتلا ہیں  ۔       اسسٹنٹ رجسٹرار سول برانچ حاجی شاہد بھی   کورونا کا شکارہیں,  اور  عدالت عالیہ کے افسران سمیت 15 ملازمین کورونا وائرس ;میں مبتلا ہیں۔

ٹائیگر فورس کی تقریب، نوجوانوں نے ایسی حرکت کردی کہ زلفی بخاری کو اپنی تقریر روک کر بیچ میں سے ہی جانا پڑگیا .....

اٹک   (ڈیلی پاکستان آن لائن)   اٹک میں ٹائیگر فورس کی تقریب بدنظمی  کا  شکار ہونے  کی وجہ سے وزیر اعظم  کے معاون   خصوصی زلفی بخاری  کو اپنی تقریر ادھوری چھوڑ کر  جانا  پڑگیا۔ ٹائیگر فورس کی تقریب میں 1700 سے زائد کارکنوں نے شرکت  کی اور  کورونا کے ایس او پیز کی دھجیاں اڑادیں  ۔   ٹائیگر فورس کے  جوانوں کی اکثریت  نے  نہ تو ماسک پہن رکھے تھے ,اور نہ ہی  سماجی فاصلے کی پابندی کا ہی  کوئی خیال کیا گیا۔ تقریب اس وقت بدنظمی کا شکار ہوگئی,  جب کچھ لوگوں نے اپنے علاقائی صدر کو تقریب میں مدعو نہ کرنے پر احتجاج کیا ، کچھ جوانوں نے ٹائیگر فورس ; ضلع اٹک کے فوکل  پرسن کو مدعو کرنے پر بھی احتجاج کیا ۔ تقریب میں اتنی بدنظمی ہوئی کہ وزیر اعطم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار  پاکستانی  زلفی   بخاری کو اپنی تقریر ادھوری چھوڑ کر وہاں; سے جانا پڑگیا۔