
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ حکومت کی جانب سے سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد اور ان کی اہلیہ کے کورونا ٹیسٹ کرنے کی ہدایات کے , بعد ان کے نمونے حاصل کر لئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا , کہ ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد اور ان کی اہلیہ کے کورونا ٹیسٹ کیلئے نمونے لے لئے گئے ہیں ۔ مرتضیٰ وہاب نے عوام سے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور ان کی اہلیہ کیلئے دعاﺅں کی اپیل بھی کی ہے۔
واضح رہے کہ صادق محمد نے اپنے ویڈیو پیغام میں کورونا وائرس ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا. جس کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد کو ٹیلی فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی تھی, اور محکمہ صحت سندھ کو صادق محمد کے گھر جا کر ان کا کورونا ٹیسٹ سیمپل لینے کی ہدایت کی تھی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صادق محمد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارا اثاثہ ہیں، آپ کا ٹیسٹ کرواتے ہیں , اور ٹیسٹ کا رزلٹ آنے کے بعد آپ کو آگاہ کر دیا جائے گا جبکہ, انہوں نے صادق محمد کو بھی محکمہ صحت سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی تھی
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.