نواب شاہ میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والے شخص کی تدفین میں بے احتیاطی سے مرحوم کے خاندان کے کتنے افراد وائرس کا شکار ہو گئے ؟افسوسناک خبر آگئی ,,,,,,,,,,,,,,,,,
نواب شاہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کورونا وائرس کے باعث انتقال کرنے والے شخص کی تدفین میں بے احتیاطی کے باعث مرحوم کے خاندان کے 7 افراد کورونا سے متاثر ہوگئے۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر ابرار احمد نے بتا یا ہے کہ منوآباد کے رہائشی سعید قریشی کا 18 اپریل, کو کورونا سے انتقال ہوا تھا اور اس کی تدفین احتیاطی تدابیر کے بغیر کی گئی تھی۔مرحوم سعید قریشی کے اہلخانہ کے 20افراد کے سیمپل لیے تھے, جن میں سے 7 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ کورونا سے فوت ہونے والے شخص کے گھر کے اطراف کی 5گلیاں , 5 روز سے سیل ہیں جب کہ تدفین میں شرکت کرنے والے تمام افراد کو آئسولیشن میں رکھا جارہا ہے۔ابرار احمد کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید تحقیقات کر رہےہیں , اور لاپرواہی برتنے پر محکمہ صحت اور پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کریں گے
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.