تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران کے صدر حسن روحانی نے واضح کیا ہے , کہ تہران کسی قسم کے تنازع میں پہل نہیں کرے گا , لیکن, اپنے دفاع کیلئے پوری طرح تیار ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے صدر حسن روحانی کا
کہنا تھا کہ ایران جارحیت میں کبھی پہل نہیں کرتا , لیکن اپنا دفاع کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتاہے, اور ضرورت پڑنے پر اپنا یہ حق استعمال کرے گا۔
حسن روحانی کا کہنا تھا; کہ ایران نے خطے , میں امریکہ کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے، خطرے میں کوئی بھی تنازعہ نہیں چاہتے لیکن کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
خیال رہے کہ حال ہی, میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر ایرانی پاسداران انقلاب کی کشتیاں , امریکی جہازوں کو ہراساں کرتی ہیں تو انہیں تباہ کردیا جائے۔ صدر ٹرمپ کے اس بیان کے بعد دونوں طرف سے کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.