”علماءکی مشاورت کے بغیر فیصلے ہونگے تو ملک ۔۔۔“وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے حیران کن بات کہہ دی ..........
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ علمائے کرام کی مشاورت کے بغیر فیصلے ہوں گے تو ملک تصادم کی طرف جائے گا،سخت لاک ڈاون کرنا بہت مشکل کام ہے. اس میں عوام کا حرج ہے کیوں کہ سخت لاک ڈاون سے عام آدمی کی زندگی سب سے , زیادہ متاثر ہوگی۔ نجی نیوز چینل جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سخت لاک ڈاون کا متحمل نہیں ہے، ملک میں مزدور اور دہاڑی دار طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہورہاہے۔انہوں نے کہا کہ ایسی اطلاعات نہیں, ملیں کہ کوئی بھوک سے مرگیا ہو لیکن چیخ وپکار ضرور ہے، دیہی علاقوں میں شادیاں اور تقاریب بھی چلتی رہی ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ , علمائے کرام کی مشاورت کے بغیر فیصلے ہوں گے تو ملک تصادم کی طرف جائےگا ; جبکہ میں اور میرے خاندان کے افراد گھر پر تراویح ادا کررہے ہیں۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.