Skip to main content

وفاقی کابینہ میں مزید توسیع کا فیصلہ، کن کن رہنمائوں کو وزارت ملنے کا امکان ہے؟ نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کردیا ................

وفاقی کابینہ میں مزید توسیع کا فیصلہ، کن کن رہنمائوں کو وزارت ملنے کا امکان ہے؟ نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کردیا

اسلام آباد   (ویب ڈیسک)   نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی حکومت نے کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان نے اپنے رفقاء سے مشاورت کا آغاز کردیا ہے.  کابینہ میں توسیع کے بعد سینیٹراعظم سواتی، مراد سعید، علی امین گنڈہ پور،علی ذیدی، زرتاج گل اور سید فخرامام کو وزراء بنائے جانے کا امکان ہے۔
ہم نیوز کے مطابق معاملہ سے آگاہی رکھنے والے ذرائع کا کہنا ہے کہ حیدر علی خان,  عمر ایوب اور عامر ڈوگر کو بھی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے جب کہ تحریک انصاف کی اتحادی بلوچستان عوامی پارٹی کو بھی , ایک وزارت ملنے کا امکان ہے. کابینہ میں شامل کیے جانے والے اراکین کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔

یادرہے,  کہ اس وقت وفاقی کابینہ 16 وفاقی وزراء اورایک وزیرمملکت پر مشتمل ہے . کابینہ میں چارمشیر اور تین افراد وزیراعظم کے معاون خصوصی ہیں  ۔ وزیر اعظم کے مشیر پرائے پارلیمانی اموربابراعوان نے نیب کی جانب سے نندی پور اسکینڈل میں اپنے خلاف ریفرنس دائر ہونے کے بعد کابینہ سے استعفی دے دیا تھا۔
موجودہ کابینہ میں شاہ محمود قریشی وزیرِ خارجہ، اسد عمر وزیرخزانہ، شفقت محمود وفاقی تعلیم و قومی ورثہ جبکہ پرویز خٹک وزارتِ دفاع کے پاس دفاع کے قلمدان ہیں جبکہ وزارتِ اطلاعات فواد چوہدری اور وزارتِ قانون ایم کیوایم کے فروغ نسیم، شیریں مزاری وزیر انسانی حقوق، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید وزیر ریلوے، نورالحق قادری کو وزارتِ مذہبی امور،غلام سرور خان وزیر پٹرولیم، زبیدہ جلال وزیر دفاعی پیداوار،.. فہمید ہ مرزا وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ، ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی وزیربرائے انفارمیشن ٹیکنالوجی، عامر کیانی وزیر نیشنل ہیلتھ سروسز اور طارق بشیر وزیر سیفران ہیں ۔ امین اسلم کووزیر اعظم کے مشیر برائے ماحولیات ،,, معروف صنعت کار عبدالرزاق داوٴد مشیر کامرس جب کہ عشرت حسین مشیر برائے , ادارتی اصلاحات مقرر کیے گئے ہیں ۔ شہریار آفریدی کے پاس وزیر مملکت برائے داخلہ کا قلمدان ہے

Comments

Popular posts from this blog

خیبرپختونخوا پولیس بھی تمام حدود پار کرگئیں، برہنہ کرکے نوجوان پر تشدد، سوشل میڈیا پر ہنگامہ ....

پشاور  (ڈیلی پاکستان آن لائن)  خیبرپختونخوا پولیس بھی تمام حدود پار کرگئیں۔پشاور میں پولیس اہلکاروں نے تھانے,  میں  برہنہ کرکے عامر تہکال نامی نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میٰں پولیس نے نوجوان کو برہنہ کرکے شدید تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ سوشل میڈٰیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح پولیس اہلکار اس نوجوان کو برہنہ کرکے   گھسیٹتے ہوئے لے جارہے ہیں ۔  بتایا جاتا ہے کہ اس نوجوا ن   نے پولیس اہلکاروں سے نازیبا گفتگو کی تھی.  جس پر اسے برہنہ کرکے تذلیل کا نشانہ;  بنایا گیا 𝐻𝒶𝓂𝓏𝒶 𝒦𝒽𝒶𝓃 @HamxaTweets Suspension Is Not @ KP_Police1 Take Serious Action We Will Not Accept This SHOWBAAZI # JusticeForAmir 2 10:33 AM - 24 جون، 2020 Twitter Ads info and privacy واقعے پر سوشل میڈیا صارفین نے انتہائی برہمی کااظہارکیا ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے مطالبہ کیا ہے ;, کہ واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو سخت سزا دی جائے۔ Reham Khan ✔ @RehamKhan...

اسلام آباد ہائیکورٹ کی خاتون جج کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا........

اسلام آباد   (ڈیلی پاکستان آن لائن) ا  سلام آباد ہائیکورٹ  کی خاتون جج لبنیٰ سلیم پرویز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کے سیکرٹری کا گزشتہ ہفتے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے بھی اپنا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا  ۔   ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کی آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی ہے , اور انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس  نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے سیکرٹریز اور چیف جسٹس اطہر من اللہ کے ریڈر کورونا میں مبتلا ہیں  ۔       اسسٹنٹ رجسٹرار سول برانچ حاجی شاہد بھی   کورونا کا شکارہیں,  اور  عدالت عالیہ کے افسران سمیت 15 ملازمین کورونا وائرس ;میں مبتلا ہیں۔

ٹائیگر فورس کی تقریب، نوجوانوں نے ایسی حرکت کردی کہ زلفی بخاری کو اپنی تقریر روک کر بیچ میں سے ہی جانا پڑگیا .....

اٹک   (ڈیلی پاکستان آن لائن)   اٹک میں ٹائیگر فورس کی تقریب بدنظمی  کا  شکار ہونے  کی وجہ سے وزیر اعظم  کے معاون   خصوصی زلفی بخاری  کو اپنی تقریر ادھوری چھوڑ کر  جانا  پڑگیا۔ ٹائیگر فورس کی تقریب میں 1700 سے زائد کارکنوں نے شرکت  کی اور  کورونا کے ایس او پیز کی دھجیاں اڑادیں  ۔   ٹائیگر فورس کے  جوانوں کی اکثریت  نے  نہ تو ماسک پہن رکھے تھے ,اور نہ ہی  سماجی فاصلے کی پابندی کا ہی  کوئی خیال کیا گیا۔ تقریب اس وقت بدنظمی کا شکار ہوگئی,  جب کچھ لوگوں نے اپنے علاقائی صدر کو تقریب میں مدعو نہ کرنے پر احتجاج کیا ، کچھ جوانوں نے ٹائیگر فورس ; ضلع اٹک کے فوکل  پرسن کو مدعو کرنے پر بھی احتجاج کیا ۔ تقریب میں اتنی بدنظمی ہوئی کہ وزیر اعطم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار  پاکستانی  زلفی   بخاری کو اپنی تقریر ادھوری چھوڑ کر وہاں; سے جانا پڑگیا۔