کورونا وائرس نے سپر پاور کے سپر ہیلتھ سنٹر کی بنیادیں ہلادیں،ہلاکتیں پچاس ہزار سے تجاوز ،امریکی صدر نے پاکستان کیلئے بڑااعلان کردیا ........
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ میں کورونا وائرس کی بھینٹ چڑھنے والوں کی تعداد50ہزار, سے تجاوز کرگئی،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں تین تین ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد کل تعداد50,372 تک جا پہنچی۔ جبکہ تقریباً 30 ہزار, سے زائدنئے کیسز کی تصدیق س کے بعدملک بھرمیں متاثرین کی کل تعداد 890,027ہوگئی ہے۔
دوسری جانب ملک میں صورتحال انتہائی تشویشناک ہونے کے باوجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں, پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک کو وینٹی لیٹرز فراہم کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق کوروناوائرس نے سپر پاور کے سپرہیلتھ سسٹم کی بنیادیں ہلا دیں۔ امریکا بدستور سب سے زیادہ نئے, کیسز اور یومیہ ہلاکتیں رپورٹ کرنے والا ملک ہے ۔ اب تک ملک بھر میں پچاس ہزار سے زائد افراد ہلاک , جبکہ آٹھ لاکھ نوے ہزار متاثرین کی تعداد ہوچکی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ فضائیہ اور نیوی کی ماہر ہوا باز ٹیمیں امریکا بھر میں ایئر شوز منعقد کریں گی ۔ جس کا مقصد کورونا کیخلاف صف اول میں لڑنے والے طبی عملے اور عوام کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پریس کانفرنس میں وزیر اعظم عمران خان کےساتھ ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو کا تذکرہ بھی کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ , امریکا بہت بڑی تعداد میں وینٹی لیٹرز بنا رہا ہے۔ جو دنیا کے متعدد ممالک کو بھیجے جائیں گے ۔ اس حوالے سے پاکستان کےساتھ بھی بات ہوئی ہے, کچھ وینٹی لیٹرز پاکستان کو بھی فراہم کریں گے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.