Skip to main content

کیوں نہ عدالت چڑیا گھر کے جانوروں کو پناہ گاہوں میں منتقل کردے،اسلام آبادہائیکورٹ،مرغزارچڑیا گھرمیں جانوروں کی نامناسب دیکھ بھال کیخلاف کیس کافیصلہ محفوظ ...........

کیوں نہ عدالت چڑیا گھر کے جانوروں کو پناہ گاہوں میں منتقل کردے،اسلام آبادہائیکورٹ،مرغزارچڑیا گھرمیں جانوروں کی نامناسب دیکھ بھال کیخلاف کیس کافیصلہ محفوظ




اسلام آباد  (ڈیلی پاکستان آن لائن)  مرغزارچڑیا گھرمیں جانوروں کی نامناسب دیکھ بھال کیخلاف کیس میں چیف جسٹس اسلام آباداطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ خیال نہیں رکھ سکتے,  توجانوروں کوقیدکیوں کررکھاہے؟کیوں نہ عدالت چڑیا گھر کے جانوروں کو پناہ گاہوں میں منتقل کردے  جو جانوروں کاخیال رکھناچاہتے ہیں انکی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے۔


تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں مرغزارچڑیا گھرمیں جانوروں کی نامناسب دیکھ بھال کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا کہ,  کیس میں دانستہ التوا کیاکیونکہ عدالت جانوروں کیلئے انسانی رویے  , دیکھناچاہتی تھی،چیف جسٹس نے سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ خیال نہیں رکھ سکتے توجانوروں کوقیدکیوں کررکھاہے؟ کیوں نہ عدالت چڑیا گھر کے جانوروں کو پناہ گاہوں , میں منتقل کردے،جو جانوروں کاخیال رکھنا چاہتے ہیں,  انکی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے۔
عدالت نے کہاکہ سیکرٹری صاحبہ عدالت کوآپ سے بہت امیدیں تھیں،مگرجوکام کرناچاہ رہاتھااسے بھی شوکازجاری کردیا،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ لاک ڈاو¿ن میں لوگ گھروں میں قید ہو چکے ، ہمیں اب بھی کوئی خوف نہیں،چڑیا گھر جانےوالے بھی جانوروں کوتکلیف دیتے ہیں , کیونکہ آگاہی نہیں ہے، چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ تین بڑے ادارے چھوٹے سے چڑیا گھر کا انتظام نہیں چلاپارہے، عدالت نے دیکھا ہے کہ میئر اسلام آباد بالکل بے بس ہے۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ,, ہر ادارہ چڑیا گھرپرسیاست کررہاہے،جانورتکلیف میں ہیں،وفاقی حکومت کی جانب سے کمٹمنٹ دیں 6ماہ میں جانوروں کوسینکچوری میں منتقل کیاجائےگا,. چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا آپ کے پاس فنڈز ہیں کہ سینکچوری بنا کر جانوروں کو منتقل کرسکیں؟ ،ہماری معیشت اتنی مضبوط نہیں کہ آپ عدالت کو یہ یقین دہانی کراسکیں۔
چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ ہاتھی کوایک دن میں کم ازکم9سے15, میل چلتاچاہئے،کیایہاں اس کیلئے اتنی جگہ ہے؟ کسی کوجانوروں کی ضروریات کامعلوم ہی نہیں،جانوروں کوتکلیف میں رکھاہو اہے. عدالت صرف ایک بات جانتی ہے کہ جانوروں کواس تکلیف سے آزادکیا جائے،  سکولوں میں اسلامیات کی کتاب میں سبق ہونا چاہیے, کہ جانوروں سے کیسے پیش آناچاہیے۔عدالت نے مرغزارچڑیا گھرمیں جانوروں کی نامناسب دیکھ بھال کیخلاف کیس کافیصلہ محفوظ کرلیا

Comments

Popular posts from this blog

خیبرپختونخوا پولیس بھی تمام حدود پار کرگئیں، برہنہ کرکے نوجوان پر تشدد، سوشل میڈیا پر ہنگامہ ....

پشاور  (ڈیلی پاکستان آن لائن)  خیبرپختونخوا پولیس بھی تمام حدود پار کرگئیں۔پشاور میں پولیس اہلکاروں نے تھانے,  میں  برہنہ کرکے عامر تہکال نامی نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میٰں پولیس نے نوجوان کو برہنہ کرکے شدید تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ سوشل میڈٰیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح پولیس اہلکار اس نوجوان کو برہنہ کرکے   گھسیٹتے ہوئے لے جارہے ہیں ۔  بتایا جاتا ہے کہ اس نوجوا ن   نے پولیس اہلکاروں سے نازیبا گفتگو کی تھی.  جس پر اسے برہنہ کرکے تذلیل کا نشانہ;  بنایا گیا 𝐻𝒶𝓂𝓏𝒶 𝒦𝒽𝒶𝓃 @HamxaTweets Suspension Is Not @ KP_Police1 Take Serious Action We Will Not Accept This SHOWBAAZI # JusticeForAmir 2 10:33 AM - 24 جون، 2020 Twitter Ads info and privacy واقعے پر سوشل میڈیا صارفین نے انتہائی برہمی کااظہارکیا ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے مطالبہ کیا ہے ;, کہ واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو سخت سزا دی جائے۔ Reham Khan ✔ @RehamKhan...

اسلام آباد ہائیکورٹ کی خاتون جج کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا........

اسلام آباد   (ڈیلی پاکستان آن لائن) ا  سلام آباد ہائیکورٹ  کی خاتون جج لبنیٰ سلیم پرویز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کے سیکرٹری کا گزشتہ ہفتے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے بھی اپنا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا  ۔   ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کی آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی ہے , اور انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس  نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے سیکرٹریز اور چیف جسٹس اطہر من اللہ کے ریڈر کورونا میں مبتلا ہیں  ۔       اسسٹنٹ رجسٹرار سول برانچ حاجی شاہد بھی   کورونا کا شکارہیں,  اور  عدالت عالیہ کے افسران سمیت 15 ملازمین کورونا وائرس ;میں مبتلا ہیں۔

ٹائیگر فورس کی تقریب، نوجوانوں نے ایسی حرکت کردی کہ زلفی بخاری کو اپنی تقریر روک کر بیچ میں سے ہی جانا پڑگیا .....

اٹک   (ڈیلی پاکستان آن لائن)   اٹک میں ٹائیگر فورس کی تقریب بدنظمی  کا  شکار ہونے  کی وجہ سے وزیر اعظم  کے معاون   خصوصی زلفی بخاری  کو اپنی تقریر ادھوری چھوڑ کر  جانا  پڑگیا۔ ٹائیگر فورس کی تقریب میں 1700 سے زائد کارکنوں نے شرکت  کی اور  کورونا کے ایس او پیز کی دھجیاں اڑادیں  ۔   ٹائیگر فورس کے  جوانوں کی اکثریت  نے  نہ تو ماسک پہن رکھے تھے ,اور نہ ہی  سماجی فاصلے کی پابندی کا ہی  کوئی خیال کیا گیا۔ تقریب اس وقت بدنظمی کا شکار ہوگئی,  جب کچھ لوگوں نے اپنے علاقائی صدر کو تقریب میں مدعو نہ کرنے پر احتجاج کیا ، کچھ جوانوں نے ٹائیگر فورس ; ضلع اٹک کے فوکل  پرسن کو مدعو کرنے پر بھی احتجاج کیا ۔ تقریب میں اتنی بدنظمی ہوئی کہ وزیر اعطم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار  پاکستانی  زلفی   بخاری کو اپنی تقریر ادھوری چھوڑ کر وہاں; سے جانا پڑگیا۔