سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سکولوں میں تعینات گریڈ 16 کے ہزاروں ایس ایس ٹی اساتذہ کیلئے خوشخبری ..............
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سکولوں میں تعینات گریڈ 16 کے ہزاروں ایس ایس ٹی اساتذہ کیلئے خوشخبری; ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سی ڈی جی ایل سکولوں کے ایس ایس ٹی اساتذہ کو گریڈ17 , میں ترقیاں دینے کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ , سی ڈی جی ایل سکولوں کے اساتذہ کو ترقیوں کے حصول کیلئے اپنی کارکرردگی رپورٹ سات روز کے اندر اتھارٹی کو جمع کرانا ہوگی ، مذکورہ اساتذہ کو کارکردگی رپورٹ بھیجوانے سےقبل سکول ہیڈ سے دستاویزات کی تصدیق کرانا لازمی ہوگا، ایجوکیشن اتھارٹی کارکردگی رپورٹ پر اساتذہ کی سنیارٹی لسٹ مرتب کرے گی۔ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے مطابق اساتذہ کو تیار کردہ سنیارٹی لسٹ کو7روز, کے اندر درست کرانے کی اجازت ہوگی ۔ دوسری طرف نائب صدرآل ٹیچرز ایسوسی ایشن آصف گوہر کا کہنا ہے, کہ سی ڈی جی ایل سکولوں کے اساتذہ کو ترقیاں دینا احسن اقدام ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.