
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے , کہ کورونا وائرس نے, معیشت پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں, تاہم ہم اپنی بساط کے مطابق فیصلے کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ویڈیو لنک کے ذریعے پریس کانفرنس کرتے ہوئے, کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملکی صورت حال کو قریب سے دیکھ رہے ہیں . اور انہیں تمام تر صورت حال سے متعلق بریفنگ دی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاوَ کےلئے عوام کو آگاہی بھی دے رہے , ہیں اور حکومت لاک ڈاوَن کے باعث عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ ہے جبکہ قومی رابطہ کمیٹی موجودہ صورت حال میں اہم فیصلے کرتی ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ, حکومتی کاوشوں کا مقصد ہی عوام کو کورونا وائرس سے بچانا ہے۔ کورونا وائرس نے معیشت پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں , تاہم ہم اپنی بساط کے مطابق فیصلے کر رہے ہیں۔
معاون خصوصی نے کہا کہ , عوام بے روزگاری کا شکار ہیں لیکن ہم ان کو تنہا نہیں چھوڑ رہے۔ حکومت کو کورونا کا چیلنج ہے. اور ہمارے ہر فیصلے کا محور عوام ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے , والوں کی تجاویز ضروری ہیں، لاک ڈاوَن اور موجودہ صورت حال کی وجہ سے برآمدات متاثر ہیں جبکہ کورونا وائرس کی وجہ سے ترسیلات زر کا سلسلہ رک گیا ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.