پشاور (ویب ڈیسک) زلمی فاﺅنڈیشن نے کورونا جیسی عالمگیر وبا کے دنوں میں ہمسائے ممالک کی مدد کرنے کی غرض سے افغانستان کو کورونا سے نمٹنے کے لیے ضروری طبی سامان عطیہ کردیا ، کورونا سے دنیا بھر میں اب تک 1 لاکھ 90 ہزار, سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ زلمی فاﺅنڈیشن کے چیئر مین جاوید آفریدی نے 50 ہزار ماسک اور ایک ہزار حفاظتی سوٹ پاکستان میں متعین افغانی سفیر مشال عاطف کے حوالے کیے۔جاوید آفریدی کا اس موقع, پر پاکستان اور افغانستان دونوں ممالک کے درمیان وبائی بیماریوں کے خلاف جنگ کے لئے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے, کہا کہ حکومت پاکستان سمیت وزیر اعظم عمران خان بھی ہمسایہ ممالک کے ساتھ مضبوط تعلقات کو فروغ دینے کی کوشش کرتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ , وہ یعنی زلمی فاﺅنڈیشن اس وبائی مرض سے نمٹنے کے لیے ہمسائے ممالک کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ زلمی فاﺅنڈیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ فاﺅنڈیشن حکومت کے ساتھ مل کر وبائی مرض سے نمٹنے کے لیے ایک فعال کردار ادا کررہی ہے. فاﺅنڈیشن وزیر اعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں 10 ملین روپے کی امداد بھی کرچکی ہے۔
علاوہ ازیں زلمی فاﺅنڈیشن خیبر پختونخواہ حکومت کو سرجیکل ماسک اور حفاظتی سوٹ بھی فراہم کر چکی ہے. اور کئی اضلاع میں راشن عطیہ کرنے سمیت غریبوں اور مستحقین کی مدد میں بھی پیش پیش ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی جاوید آفریدی کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے, مشال عاطف کو ٹیگ کئے ٹوئٹس سامنے آئے۔
جاوید آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ , انہوں نے ہمسائے ممالک کو طبی سامان عطیہ کر کے عملی طور پر پاک افغان بھائی چارے کی مثال قائم کی۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ , ان کے اس اقدام سے دنیا کو یہ پیغام ملے گا کہ سرحدیں علاقے الگ کر سکتی ہیں مگر ہمارے دلوں کو نہیں۔
مشال عاطف نے جوابی ٹوئٹس میں جاوید آفریدی کے تعاون کا شکریہ ادا کیا , اور لکھا کہ اس مشکل کی گھڑی میں ان کا یہ ,احسن اقدام دونوں ممالک کی اقوام کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.