اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل ہائی ویز اینڈموٹروے پولیس کے تین افسران ڈی ایس پی انیس الدین، سینئر پیٹرول آفیسر قیصر ; اعوان اورلیڈی جونیئر پیٹرول آفیسر نبیلہ رحیم میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس محمود علی کھوکھر, کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈموٹروے پولیس کے تین افسران ڈی ایس پی انیس الدین، سینئر پیٹرول آفیسر قیصر اعوان اورلیڈی جونیئر پیٹرول آفیسر نبیلہ رحیم میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ انسپکٹر جنرل، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے کورنا وائرس کے شکار ہونے والے افسران کو ٹیلیفون کر کے ان کی خیریت دریافت کی اور انہیں ; علاج و معالجہ کے سلسلے میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعاکی ۔ انسپکٹر جنرل موٹروے پولیس نے فیلڈ افسران کو ہدایت کی کہ وہ کورنا وائرس کے شکار ہونے والے افسران کا ہر ممکن خیال رکھیں۔
ڈاکٹر سید کلیم امام نے تمام افسران اور جوانوں کو ہدایت کی ہے کہ اپنی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے, مسافروں کی بروقت راہنمائی کریں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کورنا وائرس کے پھیلا کو روکنے کے پیش نظر غیر ضروری سفرسے گریزکر یں اور حکومت پاکستان کی جانب سے جاری, کردہ ہدایات پر عمل کرکے کورنا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کر کے محب وطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.