کراچی (ویب ڈیسک) پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جنگی جہازوں، ہوائی جہازوں نے اینٹی شپ میزائل فائر کئے, میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت اور حربی تیاری کا ثبوت ہے۔
چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امیرالبحرایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے, پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا . اس موقع پر ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ دشمن کی , جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.