دنیا کو وہ ملک جہاں کورونا وائرس سے ایک بھی ہلاکت نہ ہوئی،آخر ایسے کیا اقدامات کیے گئے تھے؟جانیے ,,,,,,,,

ہنوئی( ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس دنیا بھرمیں اپنی دہشت پھیلا رہا ہے لیکن دنیا میں ایک ایسا ملک بھی ہے, جہاں کورونا وائرس کے کیسز تو سامنے آئے لیکن , حکومت کے بہترین انتظامات کے باعث وہاں تاحال ایک بھی شخص ہلاک نہیں ہوا۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ ملک ویتنام ہے جس کی سرحدیں اس ملک (چین) سے ملتی ہیں , جس ملک سے یہ مہلک وبا شروع ہوئی۔
ستانوے ملین آبادی والے اس ملک میں کورونا وائرس کے اس وقت 270 رجسٹرڈ کیسز موجود ہیں جبکہ ان کے علاوہ 225افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں, تاہم خوش قستی سے, یہاں کوئی بھی شخص ہلاک نہیں ہواہے۔
رپورٹ کے مطابق تائیوان میں حکام نےایسے اقدامات اٹھائے جسے دوسرے ممالک بطور مثال اپنا سکتے ہیں۔ ویتنام میں وبا کے سامنے آتے ہی سرحدیں بند کردی گئیں، کوٹیکٹ ٹریسنگ کی گئی اور معاشرے میں بھرپور آگاہی مہم چلائی گئی۔یہ اقدامات کافی مددگار ثابت ہوئے , اور ویتنام وہ ملک بن گیا , جہاں کورونا سے تاحال ایک بھی ہلاکت نہیں ہوئی۔
ابتدائی طور پر ویتنام نے اپنے عوام کو کورونا وائرس کے خلاف آگاہ کیا اور اس وبا سے لڑنے کے لیے تیار ہوگئے. لیکن اب پابندیاں ختم کی جارہی ہیں اور سکولوں کو دوبارہ کھولنے کی اجازت ہے۔
واضح رہے دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 27 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے , جبکہ ایک لاکھ 95 ہزار, سے زیادہ لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد سات لاکھ 81 ہزار, سے زیادہ ہے۔
اس وقت کووڈ 19 سے امریکہ اور یورپ سب سے زیادہ متاثرہ ہیں ۔ یورپ میں ایک لاکھ سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں , جبکہ امریکہ میں مصدقہ متاثرین کی تعداد ساڑھے آٹھ لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔
یورپی یونین نے وبا سے متاثرہ یورپی ممالک کی مدد کے لیے 540, ارب یورو کے ایمرجنسی فنڈ کی منظوری دے دی ہے جبکہ , جی 20 گروپ نے مزید امداد کا مطالبہ کیا ہے۔
چین نے کورونا وائرس کے خلاف عالمی لڑائی میں مدد کے لیے عالمی ادارہ صحت کے لیے مزید تین کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے , کہ ’ہم ویکسین تیار کرنے کے بہت قریب ہیں‘ جبکہ امریکی کانگریس نے 484 , ارب ڈالرز کے امدادی پیکچ کی منظوری دے دی ہے۔
دبئی نے رمضان کے لیے شاپنگ مالز کھولنے کی اجازت دے دی ہے تاہم غزہ میں کورونا کے پیش نظر اجتماعی افطار منع ہوگئی ہے. جس کی وجہ سے سینکڑوں افراد کے بھوکے رہ جانے کا خدشہ ہے
برطانیہ میں انسانوں پر ویکسین کی آزمائش کا آغاز جمعرات سے کر دیا گیا ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.