ڈبلیو ایچ او نے کورونا وائرس کے خاتمے کے سلسلے میں بتایا ہے کہ ابھی اس وائرس کے ختم ہونے میں کافی دیر ہے
ڈبلیو ایچ او نے تنبیہہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا ابھی ختم نہیں ہوا، ادارے کے مشوروں کو اہمیت دینا چاہیے، یہ ادارہ سائنس اور ثبوت کی بنیاد پر بات کرتا ہے، کورونا وبا کا خاتمہ ابھی دور ہے اس لیے تمام ممالک اپنی ذمہ داری کا احساس کریں
تاہم ایک ہفتہ قبل بھی عالمی ادارہ صحت نے دنیا کو خبردار کیا تھا کہ کورونا وبا کے حوالے سے بدترین وقت آنے والا ہے، ساری دنیا کو متحد ہو کر اس وائرس سے لڑنا ہوگا ڈاکٹر ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ لوگ یہ بات نہیں سمجھ رہے ہیں کہ کورونا ایک حقیقت ہے
ادارے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس 100 سال کے دوران پہلی مرتبہ آیا ہے، 1918 میں انفلوئنزہ سے 10 کروڑ افراد ہلاک ہوئے تھے اگر لاک ڈاؤن کی پابندیوں کو جلد بازی میں ہٹا دیا گیا تو اس سے وبا کے پھیلاؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ جب تک اس وبا کے خلاف ویکسین نہیں بنتی تب تک وبا کے خلاف احتیاطی تدابیر اپنائیں”
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.