پاکستانی استقبال رمضان کیلئے تیارلیکن ماہ مقدس کے آغاز میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی ,,,,,,,,,,,,,,,,
اسلام آباد،لاہور،کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)رمضان المبارک کی آمد میں چند گھنٹے رہ گئے ہیں، اس بار ماہ مقدس میں موسم کی صورتحال کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ موسم گرم اور خشک رہنے کاامکان ہے، تاہم کہیں کہیں بارش کی نوید بھی سنائی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کی رمضان سے قبل موسم کے بارے میں کی گئی پیشگوئی سامنے آگئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورگرم رہے گا۔ تاہم زیریں خیبر پختونخوا،جنوبی پنجاب ،بالائی سندھ اور شمالی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ہفتہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورگرم رہے گا۔تاہم پشاور،مردان، کوہاٹ، اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں شام/رات کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم شام / رات میں ملتان ، بھکر، لیہ ، ڈی جی خان،رحیم یار خان، راجن پور اور بہاولپور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
اسی طرح ہفتہ کے روز صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم خطہ پوٹھوہار میں شام/رات کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں مو سم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم شام /رات کے دوران سکھر، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہےہفتہ کے روز سندھ کے بیشتر اضلاع میں مو سم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم کرم ، کوہاٹ ، بنوں ،ڈی آئی خان، وزیرستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
جبکہ ہفتہ کے روزصوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے ۔ تاہم پشاور،مردان اورکوہاٹ میں شام///رات کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
بلوچستان کی بات کریں تو محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مو سم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔تاہم کوئٹہ ، بارکھان، سبی اور کوہلو میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ,ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ہفتہ کے روز صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مو سم گرم اور خشک رہنے, کا امکان ہے۔
آج جمعہ کے روز : اسلام آباد میں موسم خشک/جزوی ابر آلود اور گرم رہے , گا۔ہفتہ کے روزبھی اسلام آباد میں موسم خشک اور گرم رہے گا ۔ تاہم شام/رات کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
آج جمعہ کے روز : گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ہفتہ کے روز گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے , کا امکان ہے۔
آج کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم خشک رہنے ,کا امکان ہے جبکہ ہفتہ کے روز وہاں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے, کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم بالائی سندھ ، لسبیلہ اور بہاولنگر میں بارش ہوئی۔
بلوچستان کے شہر لسبیلہ 05 ، سندھ کے شہر لاڑکانہ 03 ،شہید بےنظیر آباد 02 ، پنجاب ے شہر بہاولنگرمیں 01 , ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ,, گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت :چھور43، دادو اور مٹھی 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
نجی ٹی وی 92 , کی ایک رپورٹ کے مطابق کراچی والوں کو رمضان کے پہلے عشرے سے ہی سورج خوب آنکھیں دکھائے گا اور گرمی کا پارہ ہائی ہوجائیگا
موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں پہلے روزے سے ہی درجہ حرارت میں اضافہ روزے داروں کا امتحان لے گا .جبکہ دوسرے اور تیسرے میں بھی نمی کا بڑھتا تناسب گرمی کی شدت میں اضافے کا سبب بنے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے,, کہ رحمتوں کے مہینے میں کراچی شہر میں ابر رحمت برسنے کا کوئی امکان نہیں ۔ شہری روزے کی حالت میں احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے , کہ موسم میں کسی بھی تبدیلی کی صورت مین ہیٹ ارلی وارننگ سسٹم کے ذریعے شہریوں کو تین روز قبل پیشگی اطلاع دیکر محتاط کردیاجائیگا
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.