بھارت میں بیڈمنٹن کے کوچز کی ویڈیو کانفرنس لیکن اچانک سکرین پر ایسی چیز نمودار ہوگئی کہ کوچز کے چہرے بھی شرم سے لال ہوگئے ............
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں بیڈمنٹن کے سینکڑوں کوچز کی لائیو ویڈیو کانفرنس ہو رہی تھی. اس دوران سکرین پر ایسا فحش مواد نمودار ہو گیا , کہ کوچز کے چہرے شرم سے لال ہو گئے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس کانفرنس میں بھارت بھر سے 700سے, زائد کوچز شریک تھے اور اپنے اپنے گھروں میں کمپیوٹر کی سکرینوں کے سامنے بیٹھے تھے۔ یہ کانفرنس معروف آن لائن پلیٹ فارم ’زوم‘ کے ذریعے ہو رہی تھی۔ ان میں خاتون چیف کوچ پولیلا گوپی چند سمیت درجنوں خواتین کوچز بھی شامل تھیں۔
اس دوران سسٹم میں خرابی در آئی اور تمام کوچز کی سکرینوں پر فحش فلموں کے مناظر نمودار ہو گئے۔ یہ واقعہ پیش آنے پر فوری طورپر کانفرنس ختم کر دی گئی۔ پولیلا گوپی چند کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے فحش تصاویر سکرین پر دیکھیں تو فوراً لاک آﺅٹ کر دیا ۔ رپورٹ کے مطابق یہ کانفرنس سپورٹس اتھارٹی آف انڈیا اور بیڈمنٹن ایسوسی ایشن آف انڈیا کے, زیراہتمام 21روزہ تربیتی پروگرام کے سلسلے میں ہو رہی تھی۔ ان کوچز کو کانفرنس کا دعوت نامہ ایس اے آئی , بنگلور کی طرف سے موصول ہوا تھا, ,,حکام اس شرمناک واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.