
دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان پیپلزپارٹی یو اے ای کے صدر سردار جاوید یعقوب نے ایک سرکلر کے ذریعے واضح کیا ہے , کہ پی پی پی پی متحدہ عرب امارات کے جنرل سیکرٹری ملک خادم شاہین ہیں، جن کا نوٹیفکیشن پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کیا تھا۔ سردار جاوید یعقوب نے کہا , کہ ملک خادم شاہین ایک محنتی اور پارٹی سے مخلص کارکن ہیں, جنہوں نے دن رات کی محنت سے پورے یو اے ای میں پی پی پی کی تنظیمیں بنائیں . جس سے پی پی پی کی ہائی کمان بخوبی آگاہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ, ملک خادم شاہین پی پی پی, یو اے ای کے اصل اور آفیشل جنرل سیکرٹری ہیں۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.