Skip to main content

''''''''''قیمے کی کچوریاں''''''''''

قیمے کی کچوریاں



رمضان پکوان میں آج مزیدار قیمے کی کچوریاں گھر میں بنانے کی آسان ترکیب 

اجزاء:

قیمہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھا کلو
نمک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حسب ذائقہ
ادرک لہسن پسا ہوا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک کھانے کا چمچ
پیاز آ ملیٹ کی طرح کٹی ہوئی ۔۔۔۔۔دو عدد
لال مرچ پسی ہوئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک کھانے کا چمچ ثابت
دھنیہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک کھانے کا چمچ
کالی مرچ پسی ہوئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آ دھا چائے کا چمچ
سفید زیرہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک چائے کا چمچ
ہری مرچیں باریک کٹی ہوئی ۔۔۔۔تین سے چار عدد
ہرا دھنیہ باریک کٹا ہوا ۔۔۔۔۔۔۔ایک گٹھی
لیموں کا رس ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دو کھانے کے چمچ
میدہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک کلو
میٹھا سوڈا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک چائے کا چمچ
اجوائن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آ دھا چائے کا چمچ
گھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تلنے کیلئے
ترکیب:
میدہ میں نمک، میٹھا سوڈا، اجوائن اور چار کھانے کے چمچ گھی ڈال کر 8سے 10منٹ تک اچھی طرح گوندھیں پھر ململ کے گیلے کپڑے میں لپیٹ کر دس سے پندرہ منٹ کیلئے رکھ دیں۔دیگچی میں ایک کھانے کا چمچ گھی درمیانی آ نچ پر دو سے تین منٹ تک گرم کریں۔ قیمہ ادرک لہسن، کالی مرچ اور لال مرچ ڈا ل کراتنی دیر پکائیں کہ قیمے کا اپنا پانی خشک ہو جائے، پھر ثابت دھنیہ اور زیرہ ڈال کر دو سے تین منٹ بھون لیں۔ چولہے سے اتار کر اس میں پیاز، ہری مرچ، ہرا دھنیہ اور لیموں کا رس ملا لیں اور ٹھنڈا ہونے کیلئے رکھ دیں۔کچوریوں کیلئے آٹے کے پیڑے بنا لیں اور ہاتھ کو گیلا کر کے پیڑے کو ذرا سا پھیلا لیں پھر پیڑے  میں ایک ایک چمچ قیمہ بھر کر پیڑے کے اچھی طرھ بند کریں اور دس سے پندرہ منٹ کیلئے فریج میں رکھ دیں ۔ کڑاہی میں گھی , کو درمیانی آنچ پر تین سے پانچ منٹ گرم کریں۔ دوبارہ ہاتھ گیلا کر کے پیڑے کو ہتھیلی پر رکھ کر ہلکا سا دبائیں۔ گرم گھی میں گولڈن براﺅن ہانے تک ڈیپ فرائی کریں۔ کچوریوں کو ٹشو پیپر یا الیمونیم فائل پر نکال لیں۔

Comments

Popular posts from this blog

کیا وزیر اعظم کی تنخواہ 2 سے بڑھا کر 8 لاکھ کردی گئی؟ ...........

اسلام آباد   (ڈیلی پاکستان آن لائن)   مسلم لیگ ن کے   رکن قومی اسمبلی عباداللہ خان نے دعویٰ کیا تھا کہ ,  وزیر اعظم کی  تنخواہ 2 سے بڑھا کر 8 لاکھ کردی   گئی ہے تاہم ان کے اس دعویٰ کی تردید سامنے آگئی ہے۔ عباداللہ خان نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا , وزیر اعظم کہتے ہیں , کہ 2 لاکھ تنخواہ میں ان کا گزارا نہیں ہوتا اس لیے ان کی تنخواہ بڑھا کر 8 لاکھ کردی گئی، یہ بتائیں بجٹ میں غریب کیلئے کیا رکھا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچھلی حکومت میں گرین لائن، اورنج لائن ، میٹرو لائن جیسے منصوبے تھے لیکن موجودہ حکومت میں چینی   لائن، آٹا لائن اور پٹرول لائن کے منصوبے آئے ہیں۔ عباداللہ خان کی جانب سے وزیر اعظم کی تنخواہ بڑھنے کی بات کی گئی تو حکومت نے اس کی تردید کردی  ۔ وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے سوشل میڈیا ڈاکٹر ارسلان خالد نے کہا کہ " ن لیگی رکن جسے اس کے اپنے گھر میں کوئی کھانے کو نہیں پوچھتا، اس  نے وزیراعظم کی تنخواہ پر جھوٹ  بولا اور جیو ...

اسلام آباد ہائیکورٹ کی خاتون جج کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا........

اسلام آباد   (ڈیلی پاکستان آن لائن) ا  سلام آباد ہائیکورٹ  کی خاتون جج لبنیٰ سلیم پرویز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کے سیکرٹری کا گزشتہ ہفتے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے بھی اپنا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا  ۔   ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کی آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی ہے , اور انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس  نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے سیکرٹریز اور چیف جسٹس اطہر من اللہ کے ریڈر کورونا میں مبتلا ہیں  ۔       اسسٹنٹ رجسٹرار سول برانچ حاجی شاہد بھی   کورونا کا شکارہیں,  اور  عدالت عالیہ کے افسران سمیت 15 ملازمین کورونا وائرس ;میں مبتلا ہیں۔

امریکہ کی سب سے بڑی ریاست میں 7 اعشاریہ 8 شدت کا زلزلہ، کتنا نقصان ہوا؟ ......

 امریکہ کی رقبے کے اعتبار سے سب سے بڑی ریاست الاسکا میں 7 اعشاریہ   8 شدت کے زلزلے نے سب کچھ ہلا کر رکھ دیا، حکام کی جانب سے پہلے سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی لیکن کچھ گھنٹوں  بعد ہی واپس لے لی گئی۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے  مطابق زلزلے کا مرکز پیرویل کے جنوب مشرق سے 105 کلومیٹر دور ساحلی علاقہ تھا، زلزلے  کی گہرائی 28 کلومیٹر تھی۔ زلزلے سے متاثرہ علاقے کے لوگوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز بھی پوسٹ   کی ہیں , جن میں انہیں ایک   ہائی سکول کی طرف بھاگتے ہوئے,  دیکھا جاسکتا ہے، اس ہائی سکول میں زلزلے اور دیگر قدرتی آفات سے بچاؤ کیلئے شیلٹر بنایا گیا ہے۔ 7 اعشاریہ 8 شدت کا شدید زلزلہ آنے کے;  بعد الاسکا میں سونامی وارننگ جاری کی گئی اور لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا گیا,   لیکن کچھ گھنٹوں بعد ہی یہ وارننگ واپس لے لی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شدید زلزلے کے باعث عمارتیں ہل کر رہ گئیں  ., اور لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ,  لیکن زلزلے کے باعث نہ تو کسی عمارت کو نقصان پہنچا اور نہ ہی...