
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان کے ”احساس ٹیلی تھون “کے تحت آج 55کروڑ75لاکھ سے زائد کے فنڈز جمع ہوئے ، وزیراعظم عمران خان "احساس ٹیلی تھون" پروگرام کے تحت وقتاً فوقتاً عوام سے براہ راست عطیات وصول کررہے ہیں اور اب تک مختلف ٹیلی تھون کے ذریعے 2ارب 76 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جمع ہوچکے ہیں۔ٹیلی تھون کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ , رمضان میں گھرمیں عبادت کرنی چاہیے, لوگوں کو باہر نہیں نکلناچاہیے . انہوں نے کہا کہ آپ پورا لاک ڈاون بھی کر لیں توپھر بھی کورونا نہیں رکے گا، ہمیں کورونا وائرس کے ساتھ رہناپڑےگا، ہمارے علماءنے ضمانت دی ہے اور اب ان کی ذمے ذاری ہے. اگرخلاف ورزی ہوئی توہم مساجد بندبھی کردیں گے۔انہوںنے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نےخوف میں فیصلےکیےاس لیے وہاں کے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،ہماری غریب بستیوں کےاندرحالات مزیدبگڑیں گے، جب لوگ بھوکے ہوتے ہیں،مشکل میں ہوتے ہیں تومجھے تکلیف ہوتی ہے
وزیراعظم نے کہا کہ آنے والے وقت میں پوری قوم کو مشقت کرنا پڑے گی، کوئی حکومت اس کورونا کا مقابلہ اکیلے نہیں کرسکتی،پوری قوم کو مل کر کورونا کا مقابلہ کرنا پڑے گا۔عمران خان نے کہا کہ قوم سے کہتا ہوں کہ پوری طرح احتیاط کریں، اس وائرس کے پھیلنے کی رفتار دیگر وباوں سے مختلف ہے، کوشش کریں کہ سماجی فاصلہ اختیار کریں اور احتیاط کریں۔وزیراعظم نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ شرح سود اور کم ہوجائے. جیسے جیسے چیزیں کھلتی جائیں گی, کورونا وبا بڑھتی جائےگی البتہ پاکستان میں اب تک جو ٹرینڈ نظر آرہا ہے اس سے لگتا ہے کہ زیادہ کیسز نہیں ہوں گے۔
کورونا کی وجہ سے ملک بھر میں جاری جزوی لاک ڈاون کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمیں اب سمارٹ لاک ڈاون کی طرف جاناپڑے گا، ہمیں اب لوگوں کے لیے دکانیں کھولنی پڑیں گی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سمارٹ لاک ڈاون کامطلب ہے کہ , جہاں کورونا پھیلا , وہاں کنٹرول کریں گے، سب ممالک سمجھ رہے ہیں , کہ مکمل لاک ڈاون نہیں کیاجا سکتا، خوف ہے کہ چھوٹاکاروبارکہیں مکمل طورپرختم نہ ہوجائے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ ہمارے پاس سمال اینڈ میڈیم انڈسٹری رجسٹرڈ ہی نہیں ہے، اگرآپ پورالاک ڈاون کردیں گے توکیسے دیہاڑی دارکوسنبھالیں گے، ابھی ہمیں کچی بستیوں کے رہنے والوں کوریلیف دیناہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.