سیول (ڈیلی پاکستان آن لائن) شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کے انتقال کے حوالے سے سامنے آنے والی اطلاعات نے عالمی میڈیا میں بھونچال پیدا کررکھا ہے تاہم اب جنوبی کوریا کی حکومت نے اس بارے میں باضابطہ بیان جاری کرتے ہوئے, شمالی کوریا کے سربراہ کے انتقال کی تردید کردی ہے۔
جنوبی کوریا کا کہنا ہے , کہ کم جونگ ان نہ صرف زندہ ہیں بلکہ وہ صحتیاب ہورہے ہیں۔
جنوبی کوریا کے صدر کے مشیر نے مختصر مگر واضح انداز میں شمالی کوریا کے سربراہ کی صحت سے متعلق پھیلنے والی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے , کہا کہ کم جونگ اُن صحت مند ہیں۔
چوبیس اورپچیس اپریل کو کم جونگ ان کی موت کی اطلاعات اس وقت تیزی کے ساتھ سامنے آئیں جب ایک امریکی صحافی نے اپنی ٹوئٹ میں دعویٰ کیا , کہ چینی ریاست ہانگ کانگ کے ایک ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے ; کہ شمالی کوریا کے سربراہ چل بسے۔
اس تردید سے قبل امریکی تھنک ٹینک نے نیا دعویٰ کیا ہے , کہ اس نے کم جونگ ان کے زیراستعمال ٹرین کی سیٹلائٹ تصاویر حاصل کرلی ہیں۔
برطانوی نیوز ایجنسی رائٹرز کے مطابق واشنگٹن سے تعلق رکھنے والے نارتھ کوریا مانیٹرنگ پراجیکٹ 38نارتھ نامی, اس تھنک ٹینک کا کہنا ہے , کہ یہ ٹرین شمالی کوریا کے علاقے ونسان میں لیڈرشپ پلیٹ سٹیشن پر کھڑی دیکھی گئی ہے۔
ہفتے کو جاری کی گئی رپورٹ میں مانیٹرنگ پراجیکٹ کا کہنا ہے ٹرین اکیس سے 23اپریل, تک ونسان کے لیڈرشپ سٹیشن پر دیکھی گئی . یہ سٹیشن شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان اور ان کے اہلخانہ کے زیر استعمال ہے. رائٹرز کے مطابق وہ امریکی تھنک ٹینک کے , اس دعوے کی آزادانہ ذرائع سے تصدیق نہیں کرسکا۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.