Skip to main content

کورونا وائرس ، پاک فوج کا اس سال ” انٹر سیکیورٹی الاﺅنس “ نہ لینے کا اعلان ..

کورونا وائرس ، پاک فوج کا اس سال ” انٹر سیکیورٹی الاﺅنس “ نہ لینے کا اعلان
























راولپنڈی  (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابرافتخار نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ,  پاک فوج اس سال انٹرنل سیکیورٹی الاﺅنس نہیں لے گی تاکہ یہ پیسہ کورونا کے خلاف جنگ میں استعمال ہو سکے ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابرافتخار نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے, کہ پاک فوج کے افسروں اور جوانوں نے کورونا وائرس سے لڑنے کیلئے جو عطیہ کا اعلان کیا تھا.  اس کے تحت چاروں صوبوں ، آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان میں ساڑھے تین لاکھ راشن بیگ مستحق لوگوں تک  پہنچانے کا کام جاری ہے ۔
انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا ,  کہ اس کے علاوہ کورونا وائرس کے دوران افواج پاکستان نے انٹر نل سیکیورٹی الاﺅنس نہ لینے کا اعلان کیا ہے , تاکہ یہ رقم بھی کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے کیلئے استعمال ہو سکے ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دعا ہے , رمضان کی برکت سے پاکستان اور دنیا کو کورونا سے نجات ملے, آرمی چیف نے رمضان میں سول اداروں سے مل کر تمام وسائل بروئے کار لانےکی ہدایت کی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے , 850 بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی اور جان بوجھ کر ایل او سی پر آبادیوں کو نشانہ بنایا،بھارت نے سیزفائر خلاف ورزیوں میں بھاری آرٹلری کا استعمال کیا ۔  ان کا کہنا تھا کہ , بھارتی فوجی قیادت کے حالیہ بیان اندرونی ناکامیوں پر مایوسی ظاہر کرتے ہیں، بھارت کی الزام تراشی کا مطلب غلط پالیسیوں سے ہوئے بلنڈر سے عالمی توجہ ہٹاناہے۔
ان کا کہناتھا , کہ وبا کو اسلام سے جوڑنے کی مذموم بھارتی کوشش کی پوری دنیا نےمذمت کی،بھارت اپنے داخلی معاملات سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتاہے، آر ایس ایس کے انتہا پسندوں نے تمام عالمی قوانین کو پامال کیا، بھارت نے عالمی قوانین پامال کرکے ثابت کیاکہ بھارت ہندوتوا، دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے. بھارت کی کشمیر میں لگائی گئی.  نفرت کی آگ پورے بھارت میں پھیل چکی ہے۔موجودہ صورتحال میں بھی بھارت آر ایس ایس کے ایجنڈے پر عمل پیراہے
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کورونا وائرس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ خدشہ ہے آنےوالے دنوں میں کورونا کی تعداد بڑھ سکتی ہے ،پاک فوج کے تمام دستیاب وسائل اس وبا سے نمٹنے کیلئے استعمال ہو رہے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ آج بھی چین سے طبی سامان لے کرڈاکٹروں کی ٹیم پاکستان پہنچی ہے،سترہ اندرونی ریلیف پروازوں کے ذریعے 64 ٹن سامان مختلف علاقوں میں پہنچایا گیا ، کورونا صورتحال کے باعث جزوی،مخصوص علاقوں میں لاک ڈاون کیاجائےگا. میڈیا نے کورونا سے متعلق آگہی میں شاندار کرداراداکیا ۔ تافتان ،طورخم ،چمن میں قرنطینہ اور آئسولیشن سہولتیں قائم کر دی ہیں،وسائل اور کوششوں کویونین کونسل سطح تک لے کر جانا ہے , پلاننگ کرلی ہے،

Comments

Popular posts from this blog

خیبرپختونخوا پولیس بھی تمام حدود پار کرگئیں، برہنہ کرکے نوجوان پر تشدد، سوشل میڈیا پر ہنگامہ ....

پشاور  (ڈیلی پاکستان آن لائن)  خیبرپختونخوا پولیس بھی تمام حدود پار کرگئیں۔پشاور میں پولیس اہلکاروں نے تھانے,  میں  برہنہ کرکے عامر تہکال نامی نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میٰں پولیس نے نوجوان کو برہنہ کرکے شدید تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ سوشل میڈٰیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح پولیس اہلکار اس نوجوان کو برہنہ کرکے   گھسیٹتے ہوئے لے جارہے ہیں ۔  بتایا جاتا ہے کہ اس نوجوا ن   نے پولیس اہلکاروں سے نازیبا گفتگو کی تھی.  جس پر اسے برہنہ کرکے تذلیل کا نشانہ;  بنایا گیا 𝐻𝒶𝓂𝓏𝒶 𝒦𝒽𝒶𝓃 @HamxaTweets Suspension Is Not @ KP_Police1 Take Serious Action We Will Not Accept This SHOWBAAZI # JusticeForAmir 2 10:33 AM - 24 جون، 2020 Twitter Ads info and privacy واقعے پر سوشل میڈیا صارفین نے انتہائی برہمی کااظہارکیا ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے مطالبہ کیا ہے ;, کہ واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو سخت سزا دی جائے۔ Reham Khan ✔ @RehamKhan...

اسٹیٹ بینک نے روزگاراسکیم میں تین ماہ کی توسیع کردی

اسٹیٹ بینک نے ملازمین کی مدد کے لیے روزگار اسکیم میں مزید تین ماہ کی توسیع کرتے ہوئے اس کا دائرہ کار بڑھا دیا۔ کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد اسیٹٹ بینک نے کاروباری اداروں اور گھرانوں کو معاشی امداد فراہم کرنے اور معاشی اثرات کا مقابلہ کرنے کی خاطر روزگار اور سرمایہ کاری کی معاونت کے لیے کئی ری فنانس اسکیمیں متعارف کرائیں۔ روزگار اسکیم کے تحت کاروباری اداروں کو اجرتوں اور تنخواہوں کے اخراجات کے لیے رعایتی قرضے فراہم کیے جاتے ہیں بشرطیکہ وہ قرضے کی مدت کے دوران اپنے ملازمین کو برطرف نہ کرنے کا وعدہ کریں۔ اسٹیٹ بینک نے اس اسکیم میں مزید تین ماہ کی توسیع کردی ہے اور اب یہ ستمبر 2020ء تک کے لیے ہوگی۔ اب کاروباری ادارے اجرتوں اور تنخواہوں کے لیے زیادہ سے زیادہ چھ ماہ کی مدت کے لیے، جو اپریل 2020ء سے ستمبر 2020ء تک ہوگی، فنانسنگ حاصل کرسکیں گے۔ عملاً اس کا مطلب یہ ہے کہ کاروباری ادارے نہ صرف جولائی سے ستمبر 2020ء تک تین ماہ کی مدت کے لیے اجرتوں اور تنخواہوں کی فنڈنگ کی خاطر قرضے لے سکیں گے بلکہ اپریل تا جون 2020ء کے دوران ادا کی گئی اجرتوں اور تنخواہوں کی رقم واپس بھی لے سکیں...

اسلام آباد ہائیکورٹ کی خاتون جج کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا........

اسلام آباد   (ڈیلی پاکستان آن لائن) ا  سلام آباد ہائیکورٹ  کی خاتون جج لبنیٰ سلیم پرویز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کے سیکرٹری کا گزشتہ ہفتے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے بھی اپنا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا  ۔   ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کی آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی ہے , اور انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس  نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے سیکرٹریز اور چیف جسٹس اطہر من اللہ کے ریڈر کورونا میں مبتلا ہیں  ۔       اسسٹنٹ رجسٹرار سول برانچ حاجی شاہد بھی   کورونا کا شکارہیں,  اور  عدالت عالیہ کے افسران سمیت 15 ملازمین کورونا وائرس ;میں مبتلا ہیں۔