
عمرکوٹ (سید ریحان شبیر ) عمرکوٹ میں کورونا کا ایک کیس اور سامنے آگیا ، عمرکوٹ کےگاؤں, اللہ ڈنو مہر کی ایک رہائشی خاتون مسمات عصمت زوجہ علی حسن مہر کو کورونا وائرس کی تصدیق
تفصیلات کےمطابق خاتون کو زچگی کےلیے سی ایم چھور لایا گیا جہاں مسمات عصمت کا کورونا کا ٹیسٹ کیاگیا, جس کی رپورٹ پازیٹو آگئی جس کےبعد خاتون کوعلاج کےلیے حیدرآباد سی ایم ایچ ریفرکیاگیا , جہاں علاج جاری ہے ۔مسمات عصمت کےساتھ اسکا شوہر علی حسن ساتھ ہے . اس کے کورونا ٹیسٹ کی ابھی رپورٹ نہیں آئی ہے ۔
واقعے کے بعد محکمہ ہیلتھ عمرکوٹ کی ٹیم اور ڈاکٹروں کی ٹیم خاتون عصمت کےگاؤں اللہ ڈنو مہر پہنچ گئی ہے , جہاں گھر والوں کی اسکریننگ کی جائے گی جس سے گاؤں والوں میں خوف ہراس کی لہر ڈور گی ہے , عینی شاہدین مطابق لوگوں نےخود کو گھروں میں محدود کرلیا ہے ۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.