اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات کی جانب سے اتوار کی رات اور پیر کے روز, ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ بارشوں کا یہ سلسلہ 2 مئی تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں اتوار کی رات کو بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم لاہور، سیالکوٹ، گجرات ، راولپنڈی ، جہلم،مر ی اورگوجرانوالہ کے اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ پیر کے روز صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم اٹک، چکوال، ٹیکسلا ، فتح جنگ اور مری ;;میں شام اور رات کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے
صوبہ سندھ میں اتوار کی رات اور پیر کے روز موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ صوبہ بلوچستان میں اتوار کی رات کو موسم گرم اور خشک رہے گا, جبکہ پیر کے روز کو ئٹہ اور ژوب میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ اتوار کی رات کو اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا . پیر کے روز بھی اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود اور شام اور رات میں بارش کا امکان ہے۔
صوبہ خیبر پختونخوا میں اتوار کی رات موسم گرم اور خشک رہے گا , تاہم ایبٹ آباد اور گردوانواح میں بارش کا امکان ہے۔پیر کے روز بھی صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم دیر ، چارسدہ، پشاور، مردان ،کوہاٹ، کرم، ایبٹ آباد مانسہرہ میں تیز ہواؤں, اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.