بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی مشہور بزرگ نجومی خاتون بابا وانگا کی متعدد پیش گوئیاں درست ثابت ہو چکی ہیں، جن میں برطانیہ کا یورپی یونین سے علیحدگی اختیار کر لینا، نائن الیون کا واقعہ اور دیگر شامل ہیں۔
سال 2020 کے حوالے سے نجومی خاتون کی ایک اور بڑی پیش گوئی سچ ثابت ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔
ڈیلی اسٹار کے مطابق بابا وانگا نے چند سالوں قبل دعویٰ کیا تھا کہ 2020 میں یورپ شدید معاشی بحران کی لپیٹ میں آئے گا اور اس کا وجود خاتمے کے قریب پہنچ جائے گا
کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی معاشی صورتحال کے تناظر میں بابا وانگا کی پیش گوئی پر نظر ڈالی جائے تو ان کی پیش گوئی بالکل درست ثابت ہورہی ہے
رپورٹ کے مطابق معاشی ماہرین فرانس جرمنی، اٹلی اور دیگر یورپی ممالک میں شدید معاشی بحران کا اشارہ دے رہے ہیں۔
اپنی اس پیش گوئی میں بابا وانگا نے کہا تھا کہ رواں سال 2020 میں یورپ کو معاشی بحران کے ساتھ متعدد دیگر بڑے مسائل کا سامنا ہوگا یہاں تک کہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ براعظم کی زمین بے کار ہوجائے گی اور لگ بھگ ہر طرح کی زندگی یہاں ختم ہو جائے گی
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.