موجودہ نازک حالات میں اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر پریشان حال پاکستانیوں کی مدد کریں: میاں منیر ہانس ...............
دبئی (طاہر منیر طاہر) صدر پاکستان پیپلز پارٹی گلف میاں منیر ہانس اور جنرل سیکرٹری خالد رانا نے سوشل میڈیا پر شئیر ہونے والے پیپلز پارٹی یو اے ای کےکچھ تنظیمی امور اور اس پر رد عمل کا نوٹس لیتے ہوئے, پیپلز پارٹی گلف اور ان سے منسلک گلف کے تمام ممالک و شہروں کی تنظیموں کے نام ایک پیغام میں کہا ہے کہ موجودہ گھمبیر و تشویشناک صورت حال میں تنظیمی معاملات پر اختلافات کو پس پشت ڈال کر پریشان حال پاکستانیوں کی مدد کی جائے۔ اس موذی مرض کی وجہ سے پوری دنیا کی اقتصادیات اور کاروبار پر بہت برے اثرات پڑے ہیں جس کی وجہ سےبے شمار لوگ روزگار سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، روزانہ مزدوری کرنے والوں اور چھوٹے کاروبار کرنے والوں کو خوراک کی پریشانی ہے ۔ ذرائع نقل وحمل بند ہونے سے نہ صرف ان سے منسلک پاکستانیوں پر روزگار کے مواقع تنگ ہوئے ہیں, بلکہ روزگار سے نکالے ہوئے لوگ اپنے گھروں کو نہیں جا پا رہے۔ عملا” ہر شخص اس سے متاثر ہے . اور ہماری مدد کا طالب ہے۔ ایسے میں تنظیمی امور چھیڑنا انتہائی نامناسب ہے۔ انتشار پھیلانے والے تمام امور سے اجتناب کیا جائے۔ اتحاد کا مظاہرہ کیا جائے۔
یو اے ای میں حالیا” ردوبدل پر سوشل میڈیا پر پیپلز پارٹی کے تمام کارکن کوئی پوسٹ نہ تو شئیر کریں اور نہ ہی کوئی کمنٹ کریں۔انشااللہ جب اس مرض کے ان حالات سے کامیاب ہو کر نکلیں گے; تو سیاست اور تنظیمی ردوبدل کے بہت مواقع ہوں گے۔ اس وقت تک اس طرح کی ایکٹیویٹی سے گریز کیا۔ جائے متحد ہو کر سب کی مدد کریں اور اپنے اپنے ملک کی حکومتوں کے احکام پر من و عن عمل کریں کیونکہ ,وہ آپ کی جان کی حفاظت کے لئے ہیں۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.