لاہور (ویب ڈیسک) ملک میں کورونا وائرس پھیلائو کو روکنے کے لیے لاک ڈائون جاری ہے . جس میں حکومت اور طبی ماہرین کی جانب سے کسی قسم کا اجتماع نہ کرنے کی تلقین کی جا رہی ہے, لیکن اس کے باوجود وزیر ریلوے شیخ رشید نے افطار پارٹی رکھ لی۔
ترجمان ریلوے کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے پہلے روزے پر صحافیوں کو افطار کی دعوت دی ہے . جو ریلو ے میو گارڈن میں ہوگی مگر اس دوران سماجی فاصلوں کا خاص خیال رکھا جائے گا ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ شیخ رشید افطار پارٹی سرکاری رقم سے نہیں , بلکہ ذاتی رقم سے دے رہے ہیں اور وزیر ریلوے افطاری سے قبل میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے۔
واضح رہے کہ ملک کے ڈاکٹروں نے خدشات ظاہر کیے ہیں , کہ اگر بڑی اجتماعات سے گریز نہ کیاگیا تو یہ وبا بڑی تیزی سے پھیلے گی ۔ خیال رہے کہ ملک میں کورونا کیسز میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے. اب تک کورونا سے مریضوں کی مجموعی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے , جب کہ اموات کی تعداد 237 تک پہنچ گئی ہیں
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.