لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر علیم خان نے کہا ہے, کہ کسی کو پنجاب سے گندم سمگل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر خوراک علیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ, خیبر پختونخواہ سمیت دیگر صوبوں کو گندم کی خریداری کے لئے پالیسی واضح کر دی گئی ہے۔ بھاولپور، پنجاب کا باڈر مکمل سیل ہے۔ بہاولپور ڈویڑن میں ہدف سے زیادہ گندم کی پیداور ہوئی ہے۔ علیم خان نے مزید کہا کہ , تمام فلور ملوں کو انکے کوٹہ کی گندم دے رہے ہیں ۔ بہاولپور کے کاشت کار اپنی گندم پر اضافی وزن ہرگز نہ دیں , اور جو سرکاری اہلکار اضافی وزن گندم میں لیتا پکڑا گیا وہ نوکری سے جائے گا۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.